{AF}
قرآن سے دوری کے باعث امت مسلمہ زوال کا شکار ہے،ڈاکٹر خالد محمود خان{/AF}
اسلام آباد(پ ر) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ قرآن سے دوری کے باعث امت مسلمہ زوال کا شکار ہے،جب تک امت نے قرآن کے ساتھ اپنا تعلق مضبوط رکھا تو عروج کی منازل طے کیں،آج امت جن مسائل،مشکلات اور مصائب کا شکار ہے اس کی وجہ بڑی قرآن و سنت کے نظام کو چھوڑ کر غیروں کے نظام کو رائج کرنا ہے ہماری نجات اور کامیابی اسوہ رسول ؐ میں مضمر ہے،ان خیالات کااظہار انہوں نے جماعت اسلامی شعبہ تربیت کے زیر اہتمام فہم القرآن ورکشاپ میں شریک شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہاکہ اسوہ رسول ؐ،دعوت الی القرآن،دعوت الی اللہ اور خدمت خلق سے ہی امت مسائل مشکلات سے نکل سکتی ہے آج انسانیت کو جو گھمبیر مسائل درپیش ہیں اس سے نجات کا واحدراستہ قرآن وسنت کے نظام کو قائم کرنا ہے انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی کی قیادت اور ہرسطح کے کارکنان منصوبہ عمل کے مطابق فہم القرآن پروگرامات کے ذریعے عوام الناس کو قرآن کے ساتھ جوڑیں،تربیت اور تزکیہ کا اہتمام کریں اگر ہم قرآن کو بطور نظام حیات قائم کریں تو خطے کے مسائل بھی حل ہو اور تحریک آزادی کشمیر میں بھی ہم فتح یاب ہوں گے انہوں نے کہاکہ فہم القرآن ورکشاپ سے استفادہ کرنے کے بعد اپنے گھر گاؤں میں قرآن کے آفاقی پیغام کو عام کریں زیادہ سے زیادہ لوگوں کو قرآن فہمی کی طرف راغب کریں اسی میں دنیا اور آخرت کی کامیابی کا راز ہے قرآن و سنت کے نظام کا نفاذ امت پر فرض ہے جماعت اسلامی اسی مشن کی تکمیل کے لیے جدوجہد کررہی ہے۔