{AF}
حکومت حلقہ بندیوں کے حوالے سے عوام کے تحفظات کو دور کرے،شیخ عقیل الرحمان ایڈووکیٹ{/AF}
مظفرآباد(پ ر) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے مرکزی نائب امیر شیخ عقیل الرحمان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ حکومت حلقہ بندیوں کے حوالے سے عوام کے تحفظات کو دور کرے،عوام کو محض ٹرک کی سرخ بتی کے پیچھے لگانے کی بجائے حقیقی معنوں میں حلقہ بندیوں کا اہتمام کیا جائے،عذرداریوں کی تاریخ بڑھائی جائیں تا کہ انتخابات کا انعقاد بروقت ممکن ہو،ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ بلدیاتی انتخابات میں جماعت اسلامی پوری قوت کے ساتھ حصہ لے گی تمام ضلعی ذمہ داران اپنے اپنے حلقہ جات میں حلقہ بندیوں کے حوالے سے عوام میں پائی جانے والی بے چینی اور تحفظات پر انتظامیہ تک پہنچائیں اور مسائل حل کرنے میں اپنا کردار ادا کریں،انہوں نے کہا کہ عوام کے پاس موقع ہے کہ وہ ایسے لوگوں کو منتخب کریں جن کا کردار صاف شفا ف ہو جماعت اسلامی ہر محاذ پر اپنی خدمات سر انجام دے رہی ہے تحریک آزادی کشمیر،تعلیم،صحت اور خدمت کے میدان میں بڑی خدمات ہیں جماعت اسلامی کے کارکنان خدمت کے جذبے کے ساتھ میدان میں اتریں۔