حکومت نے مہنگائی بے روزگاری کے سوا نوجوانوں کو کچھ نہیں دیا،محمدتنویر انور خان

{AF}Tanveer Khanحکومت نے مہنگائی بے روزگاری کے سوا نوجوانوں کو کچھ نہیں دیا،محمدتنویر انور خان{/AF}

اسلام آباد(پ ر) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے مرکزی سیکرٹری جنرل محمدتنویر انور خان سے صدر جے آئی یوتھ آزادکشمیر خالد زیدی کی مرکز جماعت اسلامی میں ملاقات،اس موقع پر سیکرٹری جنرل محمدتنویر انور خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے مہنگائی بے روزگاری کے سوا نوجوانوں کو کچھ نہیں دیا عوام کے پاس موقع ہے کہ وہ بلدیاتی انتخابات میں ان کا محاسبہ کریں،جماعت اسلامی بلدیاتی انتخابات میں نوجوانوں کو ٹکٹ جاری کرے گی تا کہ مستقبل کی قیادت اپنی صلاحیتوں سے عوام کے مسائل حل کرے،جماعت اسلامی بیس کیمپ کی خوشحالی اور کشمیر کی آزادی کے لیے اپنی جدوجہد کو جاری رکھے گی اس موقع پر جے آئی یوتھ آزادکشمیر کے صدر خالد زیدی نے کہاکہ مہنگائی کی وجہ سے آزادکشمیر بھر کے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں حکومت نے نوجوانوں کومایوس کیا انتخابات میں جعلی نعروں اور جھوٹے وعدے پر نوجوانوں سے ووٹ لینے والے میرٹ کا قتل عام کررہے ہیں آزادکشمیر میں بے روزگاری میں مزید اضافہ ہو رہا ہے لیکن حکومت کے پاس اس کا کوئی منصوبہ نہیں حکومت نوجوانوں کو بلاسود قرض فراہم کرے تا کہ نوجوان روزگار کا اہتمام کریں انہوں نے کہاکہ حکومت کی نا اہلی کے باعث بجلی بلات میں فیول ایڈجسمنٹ کے نام پر ڈاکہ ڈالا گیا عوام آزادکشمیر بھر میں سراپا احتجاج لیکن حکومت اس مسئلے پر خاموش ہے اگر حکومت نے اس اہم مسئلے کو حل نہ کیا تو آزادکشمیر بھر کے نوجوانوں کی قیادت میں اسمبلی کا گھیراؤ کریں گے بیس کیمپ کے باشعور عوام کسی صورت اپنے حقوق کے لیے کوئی کمپرؤمائز نہیں کریں گے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر