حکومت غریب کی مشکلات کو کم کرنے کے لیے ریلیف پیکیج کا اعلان کرے،ڈاکٹر خالد محمود خان

{AF}dr. khalidحکومت غریب کی مشکلات کو کم کرنے کے لیے ریلیف پیکیج کا اعلان کرے،ڈاکٹر خالد محمود خان{/AF}

اسلام آباد(پ ر) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ حکومت غریب کی مشکلات کو کم کرنے کے لیے ریلیف پیکیج کا اعلان کرے،مہنگائی اور بے روزگاری سے عام آدمی کی مشکلات میں دن بد ن اضافہ ہورہا ہے آزادکشمیر کے عوام اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے سے مسائل کی دلدل میں پھنس چکے ہیں حکومت کی طرف سے دیہاڑی دار اور کم آمدنی والے خاندانوں کے لیے ابھی تک ریلیف پیکیج کا نہ آنا لمحہ فکریہ ہے،ممبر ان اسمبلی اپنے انتخابی حلقوں میں بسنے والے نادار افراد کی مشکلات کو کم کرنے کے لیے فنڈز کی فراہمی کا اہتمام کریں،ان خیالات کااظہار انہوں نے ذمہ داران کے اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہاکہ آزادکشمیر قدرتی وسائل سے مالامال ہے لیکن قیادت کی نا اہلی کی وجہ سے خطے میں بے روزگاری میں دن بدن اضافہ ہور ہا ہے،آزادکشمیر میں سیاحت کے شعبے میں بے پناہ مواقع ہیں لیکن درست حکمت عملی نہ ہونے کی وجہ سے ریاست کے عوام اس سے مستفید نہیں ہوسکتے حکومت نوجوانوں میں پائے جانے والے اضطراب کو کم کرنے کے لیے بلاسود قرض فراہمی کو یقینی بنائے اپنے اعلانات پر عمل درآمد کرتے ہوئے نوجوانوں کو مواقع فراہم کیے جائیں تا کہ وہ اپنے لیے باعزت روزگار کا اہتمام کریں۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر