{AF}
طلبہ یونین بحالی کی قانون ساز اسمبلی سے قرار منظور خوش آئند حکومت طلبہ یونین کے انتخابات کے شیڈول کا اعلان کرے،ڈاکٹر خالد محمود خان {/AF}
اسلام آباد(پ ر) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ طلبہ یونین بحالی کی قانون ساز اسمبلی سے قرار منظور خوش آئند حکومت طلبہ یونین کے انتخابات کے شیڈول کا اعلان کرے، طویل عرصے سے اس پر پابندی ہونے کی وجہ سے مستقبل کی لیڈرشپ کی تیاری کا عمل متاثر ہے مستقبل کی قیادت کی تیاری کے لیے یونین انتخابات کروانا حکومت کی ذمہ داری ہے،طلبہ یونین قیادت کی تیاری میں نرسری کی حیثیت رکھتی ہے،ان خیالات کااظہار انہوں نے اسلامی جمعیت طلبہ کے فہم دین کیمپ میں شریک شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر سیکرٹری جنرل محمدتنویر انور خان،سیکرٹری جنرل اسلامی جمعیت طلبہ ذوہیب عاشق سمیت دیگر قائدین نے گفتگو کی،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا کہ آزادکشمیر لٹریسی ریٹ میں سب سے آگے ہے پڑھے لکھے نوجوانوں کو باعزت روزگار ی کی فراہمی کے لیے نوجوانوں کو بلاسود قرض فراہم کیا جائے،میرٹ کی بالادستی کو قائم کرتے ہوئے پبلک سروس کمیشن کو فعال بنایا جائے انہوں نے کہاکہ آزادکشمیر اور گلگت بلتستان تحریک آزادی کشمیر کے بیس کیمپ ہیں ان کے حقیقی کردار کو بحال کیا جائے تاکہ کشمیر کی آزادی کے لیے اپنا مطلوبہ کردار ادا کریں،انہوں نے کہاکہ آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کے عوام نے جہاد کے ذریعے دونوں خطوں کو آزاد کروایا حکومت پاکستان1947ء کے ڈکلیئریشن کا احترام کرے اور دونوں آزادخطوں کو با وسائل بنائے۔انہوں نے کہاکہ اسلامی جمعیت طلبہ نوجوانوں کے سیرت و کردار کی تعمیر میں کلیدی کردار ادا کررہی ہے مغربی تہذیبی یلغار کا ہدف امت کے نوجوان ہیں اسلامی جمعیت طلبہ کے کارکنان ایک ایک طالب علم تک اسلام کا پیغام پہنچائیں روزانہ قرآن کا مطالعہ کریں سیرت النبیؐ سیرت صحابہ اور صلحاء کے مطالعے کا اہتمام کریں جمعیت کے نوجوان تعلیم کے میدان میں سب سے نمایاں ہوں پاکستان آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کے سماج میں درخشندہ تحریک اور جمعیت کے سابقین ہرشعبہ زندگی میں نمایاں خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔