پاکستان دو قومی نظریہ کی بنیاد پر معروض وجود میں آیا،شیخ عقیل الرحمان ایڈووکیٹ

{AF}sheikh aqeel ur rehman پاکستان دو قومی نظریہ کی بنیاد پر معروض وجود میں آیا،شیخ عقیل الرحمان ایڈووکیٹ{/AF}

مظفرآباد(پ ر) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے مرکزی نائب امیر شیخ عقیل الرحمان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پاکستان دو قومی نظریہ کی بنیاد پر معروض وجود میں آیا،قائد اعظم محمد علی جناح اور مسلم لیگ نے یہ نعرہ لگایا پاکستان کا مطلب کیا لا الہ اللہ جس پر کروڑوں عوام متحدہ ہوئے اور مملکت خداد پاکستان معروض وجود میں آیا وفاقی وزیر فواد چوہدری تاریخ سے نابلد ایسے لوگ پاکستانی قوم کی ترجمانی کا حق نہیں رکھتے جو نظریہ پاکستان اور تحریک پاکستان سے واقف نہ ہوں،ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ فواد چوہدری کا بیان کہ قائدا عظم سیکولر پاکستان بنا نا چاہتے تھے یہ نظریہ پاکستان کے ساتھ غداری کے مترادف ہے نظریہ پاکستان جب مشرقی پاکستان میں کمزور ہوا تو وہ بنگلہ دیش بن گیا پاکستان کے حکمران ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھیں انہوں نے کہاکہ قائد اعظم محمد علی جناح اسلامی نظریہ حیات کے لیے جدوجہد کرتے رہے اور انہوں نے اس بات کا برملا اظہار کیا کہ ہندو ؤں کا الگ مذہب اور ہمارا الگ ہماری تہذیب و ثقافت الگ ہے،شیخ عقیل الرحمان نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر کے عوام اسی پاکستان جو کلمہ طیبہ کے نام پر معروض وجود میں آیا اسلامی پاکستان اس کے لیے قربانیاں پیش کررہے ہیں اور پاکستان کی تکمیل کی جدوجہد کررہے ہیں شیخ عقیل الرحمان کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری کی طرح سیکولر مقبوضہ کشمیر میں ہندوستان کے حامی ہیں صرف پاکستان کے وہ حامی ہیں جو کلمہ کی بنیاد پر قائم ملک کے لیے قربانیاں پیش کررہے ہیں ایسے لوگ منصب پر فائز ہوں گے تو ملک کو شدید مشکلات سے دوچار ہونا پڑے گا۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر