{AF}
اگر دنیا نے ہندوستان کو مظالم سے نہ روکا تو ایٹمی جنگ چھڑ سکتی ہے،ڈاکٹر خالد محمود خان{/AF}
اسلام آباد(پ ر) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیا کا امن مسئلہ کشمیر کے حل سے مشروط 4ایٹمی قوتیں خطے میں موجود ہیں اگر دنیا نے ہندوستان کو مظالم سے نہ روکا تو ایٹمی جنگ چھڑ سکتی ہے، اقوام عالم مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی خون ریزی کا نوٹس لے،افغانستان کی طرح کشمیر پر او آئی سی وزرائے خارجہ کانفرنس اسلام آباد میں بلائی جائے،انسانی حقوق کی تنظیمیں مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم پر آواز بلند کریں ہندوستان نے مقبوضۃ جموں وکشمیر کو مقتل گاہ میں تبدیل کر دیا ہے،روزانہ نوجوانوں کو ہدف بنا کر شہید کیا جارہا ہے،ریاست پاکستان اپنا مطلوبہ کردار ادا کرے جماعت اسلامی پاکستان نے کشمیریوں کی حقیقی پشتیبانی کا حق ادا کیا اس پر ہم ان کے شکر گزار ہیں،ان خیالات کااظہار انہوں نے مرکزی نائب امیرجماعت اسلامی پاکستان راشد نسیم سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا دریں اثناء امیر جماعت اسلامی نے تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نریندرمودی کی فاشسٹ حکومت مسلمانوں سمیت تمام اقلیات پر مظالم کی انتہا کررہی ہے مقبوضہ کشمیر میں طویل عرصے سے لاک ڈاؤن کی وجہ سے عوام مشکلات کا شکار ہیں درجہ حرارت منفی ہونے کے باوجود قابض افواج عوام کو کھلے آسمان تلے لے جا کر تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے کشمیریوں کے مال و اسباب کو لوٹا جارہا ہے غیر ریاستی انتہا پسند ہندوؤں کو ڈومسائل جاری کرکے فوجی کالونیاں بنائی جارہی ہیں ہندوستان کشمیریوں کو مسلمان ہونے کی سز ا دے رہا ہے امت مسلمہ اوآئی سی اپنا مطلوبہ کردار ادا کرے۔