{AF}
مقبوضہ جموں وکشمیر میں قابض بھارتی افواج قتل عام کررہی ہے،شیخ عقیل الرحمان ایڈووکیٹ{/AF}
مظفرآباد(پ ر) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے مرکزی نائب امیر شیخ عقیل الرحمان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں قابض بھارتی افواج قتل عام کررہی ہے،9کشمیریوں کو شہید جبکہ تلاشی کے نام پر کشمیریوں کے گھروں میں لوٹ مارجاری ہے،ایک منظم منصوبے کے تحت کشمیریوں کی نسل کشی جاری ہے،دنیا خاموشی کا روزہ توڑے اور انسانیت کو بچانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے،ان خیالات کااظہار انہوں نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہاکہ ہندوستان غیر ریاستی انتہا پسند ہندوؤں کو اسرائیل طرز پر کالونیاں تعمیر کر کے ریاست کی ڈیموگرافی تبدیل کرنے کی سازش پر عمل پیرا کررہا ہے حکومت پاکستان اس اہم مسئلے پر دنیا کو آگاہ کرے اور بین الاقوامی سطح پر سفارتی مہم منظم کرتے ہوئے بین الاقوامی برادری کی توجہ کشمیر پر مبذول کروائے انہوں نے کہاکہ امت مسلمہ کشمیریوں پر ہونے والے مظالم پر آواز بلند کرے اور ہندوستان کا سیاسی،سفارتی اور معاشی بائیکاٹ کرے،انہوں نے کہاکہ محض ہندوستانی ہائی کمشنر کی طلبی سے مسئلہ حل نہیں ہو گا اس کے لیے حکومت پاکستان عملی اقدامات کرے۔