جماعت اسلامی بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی،محمدتنویر انور خان

{AF}Tanveer Khanجماعت اسلامی بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی،محمدتنویر انور خان{/AF}

کوٹلی(پ ر) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے مرکزی سیکرٹری جنرل محمدتنویر انور خان نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی،اقتدار کی نچلی سطح پر منتقلی سے عوام کے مسائل ہوں گے اور مستقبل کی قیادت کی تیاری کا عمل آگے بڑھے گا،2017ء کی مردم شماری کے دوران بیرون ملک اور پاکستان میں روزگار کے سلسلے میں مقیم کشمیریوں کو شامل نہیں کیا گیا تھااور 2017سے 2021تک آباد ی کے تناسب میں اضافے کو مدنظر رکھتے ہوئے نئی حلقہ بندیاں کی جائیں،ان خیالات کااظہار انہوں نے جماعت اسلامی ضلع کوٹلی کے زیر اہتمام اراکین جنرل کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر امیر جماعت اسلامی ضلع کوٹلی زاہد الحسن چودھری ایڈووکیٹ،ممتاز حسین،گل نواز رحمان،صفدر چوہدری سمیت دیگر راہنماؤں نے خطاب کیا،اجلاس میں سابق امیر جماعت اسلامی ضلع کوٹلی حبیب الرحمان آفاقی،عبدالحمید چوہدری سمیت دیگر راہنما موجود تھے،دریں اثناء کھوئی رٹہ میں رکن جنرل کونسل عبدالوحید کے والد اور والدہ کی وفات اور سہنسہ میں راجہ ریاست مرحوم کے گھر جا کر ان سے اظہار تعزیت کیا،اراکین جنرل کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے محمدتنویر انور خان نے کہاکہ حکومت بلدیاتی انتخابات کے نظام کو وضع کرے اور تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت کا اہتمام کرتے ہوئے اعتماد میں لے 31سال سے یہ عمل متاثر رہا اس کی ازسرنو تشکیل ہونا ضروری ہے،تنویر انور خان نے کہاکہ محض انتخاب برائے انتخاب کی بجائے ایسا نظام بنایا جائے تا کہ منتخب بلدیاتی نمائندے تعمیر وترقی میں اپنا مطلوبہ کردار ادا کریں اور ریاست میں تعمیر وترقی کا عمل شروع ہو۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر