کشمیریوں کو ان کو بنیادی اور پیدائشی حق حق خودارادیت ملنے کی جدوجہد جاری رکھیں گے،فہیم کیانی ،محمد غالب

{AF}logo-jamaat-e-islami-ajkکشمیریوں کو ان کو بنیادی اور پیدائشی حق حق خودارادیت ملنے کی جدوجہد جاری رکھیں گے،فہیم کیانی ،محمد غالب{/AF}

کشمیریوں کو ان کو بنیادی اور پیدائشی حق حق خودارادیت ملنے کی جدوجہد جاری رکھیں گے،فہیم کیانی ،محمد غالب تحریک کشمیر برطانیہ اور یورپ کے زیر اہتمام 5فروری تک پوری یورپ میں ہفتہ حق خودارادیت منایاجائے گا عالمی برادری کشمیریوں کو اپنے عہد کے مطابق حق خودا ردیت دلائے،ہندوستان نے عالمی برادری کے سامنے عہد تھا کہ وہ کشمیریوں کو بنیادی حق فراہم کرے گاکہ وہ اپنے مرضی سے اپنے مستقبل کا فیصلہ کریں برمنگھم( پ ر)تحریک کشمیربرطانیہ کے صدر فہیم کیانی اور یورپ کے صدر محمد غالب نے مشترکہ طوپر اعلان کیاہے کہ تحریک کشمیرکے زیرا ہتمام پورے یورپ میں کشمیریوں کے بنیادی حق حق خودرادیت کے حصول کے لیے ہفتہ حق خودارادیت منایاجائے گا،انھوں نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ دنیا کے آٹھ ارب انسانوں کو یہ حق حاصل ہے کہ تو کشمیریوں کو ا س حق سے کیوں محروم کیا جارہاہے ،یہ کشمیریوں کا بنیادی حق ہے ،جب تک کشمیریوں کو یہ حق مل نہیں جاتااس وقت تک کشمیری دنیا کے ہر فورم پر اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے،کشمیریوں کو یہ حق اقوام متحدہ کا چارٹر اور سلامتی کونسل کی قراردادیں فراہم کرتی ہیں،انسانی آزادیوں پر یقین رکھنے والی ہر اقوام اس کو تسلیم کرتی ہیں،خود ہندوستان کی قیادت نے بھی کشمیریوں کے اس حق کو تسلیم کررکھاہے،انھوں نے کہاکہ حق خودارادیت مہم کے دوران آگہی مہم چلائی جائے گی اہل دانش اور ممبران پارلمنٹس سے ملاقاتیں کی جائیں گی ،میڈیا کے ذریعے دنیا کو باور کرایا جائے کہ وہ کشمیریوں کا ساتھ دے،اس موقع پر سیمینارزاورکانفرنسز کا انعقاد بھی کیا جائے گا،انھوں نے یورپ میں بسنے والے تمام کشمیریوں اور انسانی آزادیوں پر یقین رکھنے والے افراد سے اپیل کی ہے کہ وہ اس مہم میں ان کا ساتھ دیں۔انھوں نے کہ کہ تہذیب یافتہ اس دور میں انسانی حق کو سلب نہیں کیاجاسکتا،ہندوستان ہٹ دھری کی بنیاد پر کشمیریوں کے حق کو سلب کررہاہے تو عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ ہندوستان کابائیکاٹ کرے۔جب تک ہندوستان کشمیریوں کو یہ حق نہیں دیتااس وقت تک عالمی برادری ہندوستان کو بائیکاٹ جاری رکھے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر