{AF}
جماعت اسلامی پوری قوت کے ساتھ بلدیاتی انتخابات میں حصہ لے گی،شیخ عقیل الرحمان ایڈووکیٹ{/AF}
مظفرآباد(پ ر) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے مرکزی نائب امیر شیخ عقیل الرحمان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی پوری قوت کے ساتھ بلدیاتی انتخابات میں حصہ لے گی،اپنے منشور،جھنڈے اور نشان کے ساتھ عوا م میں اتریں گے،عوام کے مسائل کے حل کی صلاحیت جماعت اسلامی کی اہل قیادت رکھتی ہے،خیبر پختوانخواہ میں جماعت اسلامی ووٹوں کے اعتبار سے دوسری بڑی قوت بن کر سامنے آئی آزادکشمیر میں بھی تبدیلی سرکار کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوں گے،ان خیالات کااظہارانہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہاکہ عوام آزمائے ہوئے چہروں کی بجائے اہل دیانتدار قیادت کا انتخاب کریں جماعت اسلامی اور دینی جماعتیں ہی عوام کے مسائل حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں،انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت نے مہنگائی کا سونامی لا کر غریب عوام کے منہ سے نوالہ تک چھین لیا ہے جس سے عوام بدحالی کا شکار اور حکمران عیاشیوں میں مصروف ہیں انہوں نے کہاکہ آزادکشمیر میں تحریک انصاف بری طرح فلاپ ہوچکی ہے ریاست کے تشخص خطرے میں ہے آزادکشمیر کے عوام بلدیاتی انتخابات میں اسے مسترد کردیں گے اور نئی قیادت کو آگے لائیں گے جو دیانتدار،جرات مند اور پرعزم قیادت اور گڈ گورننس قائم کرے۔