{AF}
قیادت کے ہوس اقتدار اور عاقبت نا اندیشی کے باعث سقوط ڈھاکہ ہوا،ڈاکٹر خالد محمود خان {/AF}
اسلام آباد (پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ قیادت کے ہوس اقتدار اور عاقبت نا اندیشی کے باعث سقوط ڈھاکہ ہوا،پاکستان اللہ سے یہ عہد کر کے حاصل کیا تھا کہ اس کو اسلامی فلاحی ریاست بنائیں گے، ہر سطح کی قیادت نے اس عہد سے انحراف کیا، اسلامی فلاحی مملکت کے قیام اور جمہوری عمل میں رخنہ اندازی کے باعث مشرقی پاکستان ہم سے الگ ہوا،پانچ اگست 2019ء کو بھارت کے اقدامات کے جواب میں کاؤنٹر سٹریٹیجی نہ بنانے کے باعث مقبوضہ کشمیر میں مایوسی کا پیغام جا رہا ہے، ان خیالات کااظہار انہوں نے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، ہندوستان نے مقبوضہ کشمیرکی خصوصی حیثیت کو ختم کرنے کے بعد ڈیموگرافی کو تبدیل کرنے کے لیے 50لاکھ غیر ریاستی آر ایس ایس کے انتہا پسند ہندوؤں کو ڈومسائل جاری کیے جاچکے ہیں مقبوضہ جموں وکشمیر کی انتظامی پوسٹوں پر مسلمانوں کو ہٹاکرہندوؤں کو لگا یا جارہاہے کشمیریوں کی فصلیں اور باغات تباہ کیے جاچکے معیشت کو تباہ کرنے کے بعد تاجروں کو جموں وکشمیر بینک کا نادہندہ قراردے کر گرفتار کیا جارہا ہے،پاکستانی قیادت نے سبق حاصل نہ کیا ہوس اقتدار سیاسی عدم بلاغت اور جمہوری رویئے کے فقدان کا مظاہرہ جاری رہا تو اللہ نہ کرے پاکستان کی سلامتی بھی خطرے میں پڑ ھ جائے گی،اہل کشمیر کے مقدس لہو سے بے وفائی سنگین نتائج کا باعث بن سکتی ہے انہوں نے کہاکہ اسلامی پاکستان کے لیے لاکھوں لوگوں نے جان مال اورعصمت کی قربانی پیش کی جس کے نتیجے میں مدینے کی ریاست کے بعد اسلام کے نام پر پاکستان دوسری اسلامی ریاست قائم ہوئی لیکن 74سال گزرنے کے باوجود اسلامی نظام کا قیام اور نفاذ نہ ہو سکا جس کی وجہ سے مسائل کا شکار ہے،پاکستان کو بحران سے نکالنے اور ملت کی قیادت کے لیے اسلامی پاکستان بنانا ہو گا،اللہ کے نظام کے قیام سے ہی نہ صرف پاکستان مستحکم اور مضبوط ہو گا بلکہ وسعت بھی اختیار کرے گا انہوں نے کہاکہ کشمیری آج بھی اسلام کے نا م پر بننے والے پاکستان کے ساتھ الحاق کے لیے لازوال قربانیاں پیش کررہے ہیں کشمیری تکمیل پاکستان کی جنگ لڑرہے ہیں۔