{AF}
ہندوستان نے منظم سازش کے تحت پاکستان کو دولخت کیا،شیخ عقیل الرحمان ایڈووکیٹ{/AF}
مظفرآباد(پ ر) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے مرکزی نائب امیر شیخ عقیل الرحمان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ہندوستان نے منظم سازش کے تحت پاکستان کو دولخت کیا،بنگلہ دیش کے اندر پاکستان کے خلاف نفرت پھیلائی مکتی بانی تیار کیے اور انہیں اسلحہ سے لیس کرنے کے بعد ہندوستان نے عملاً فوجی مداخلت کر کے پاکستان کو دولخت کیا،مشرقی پاکستان کو الگ کرنے میں اپنوں کی بے وفائی اور جمہوری روایات کو پامال کرنا زیادہ اہم ہے ہندوستان نے اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مرکزی کردار ادا کیا 16دسمبر تاریخ کا سیاہ دن امت مسلمہ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ مسلم فوج نے سرنڈر کیا،ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہاکہ ہندوستان نے ہمیشہ پاکستان کے خلاف سازش کی سانحہ اے پی ایس سمیت پاکستان میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات میں ہندوستان براہ راست ملوث ہے،گلبھوشن کی طرح جاسوس نیٹ ورک کے ذریعے پاکستان کو کمزور کیا جارہا ہے حکومت پاکستان مشرقی پاکستان اور سانحہ اے پی ایس جیسے واقعات کا بدلہ لینے کے لیے مقبوضہ کشمیر میں فوجی مداخلت کرے کشمیر ی برصغیر کی تقسیم کے نامکمل ایجنڈے کی جدوجہد کررہے ہیں 74سالوں سے پاکستان کی تکمیل بقاء اور سلامتی کی جنگ لڑرہے ہیں ان کی عملاً مدد وقت اور حالات کا تقاضا اور ہندوستان کا قرض چکانا فرض ہے،انہوں نے کہاکہ بابائے قوم حضرت قائد اعظم محمد علی جناح ؒ نے کشمیر کو اپنی شہ رگ قرار دیا شہ رگ کو دشمن کے قبضے سے آزاد کروانے کے لیے موجودہ حکومت کوئی کردار ادا نہیں کررہی جس سے کشمیریوں کو مایوسی کا پیغام جارہا ہے جس طرح مشرقی پاکستان میں ہندوستان نے فوجی مداخلت کی پاکستان کشمیریوں کو ہندوستان کے مظالم سے بچانے اور شہ رگ کی حفاظت کے لیے فوج مداخلت کرے۔