{AF}
عوام کی حقیقی معنوں میں خیرخواہ اور نجات دہندہ جماعت اسلامی ہے، ڈاکٹر خالد محمود خان{/AF}
اسلام آباد(پ ر) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ عوام کی حقیقی معنوں میں خیرخواہ اور نجات دہندہ جماعت اسلامی ہے،گوادر اور بلوچستان کے عوام کے حقوق کے لیے جماعت اسلامی نے لازوال جدوجہد کی اور اس میں سرخرو ٹھہرے اس پر جماعت اسلامی بلوچستان کے امیر عبدالحق ہاشمی اور سیکرٹری جنرل مولانا ہدایت الرحمان مبارک باد کے مستحق ہیں پوری ملت اسلامیہ جموں وکشمیر ان کی کاوش کی تحسین کرتی ہے،عوام جماعت اسلامی پر اعتماد کریں گے تو ہم تمام بنیادی مسائل حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں،ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہاکہ مولانا ہدایت الرحمان کی جدوجہد سے مظلوم ومحروم طبقے کو نیا حوصلہ ملا ان کی پرامن آئینی اور سیاسی جدوجہد نے نئی مثال قائم کی ہے جماعت اسلامی غلبہ دین کی تحریک ہے عوام کے دکھوں کا مداوا کرنا مظلوم کے ساتھ کھڑا ہونا اور اس کے لیے توانا آواز بننا ہمارا مشن ہے جماعت اسلامی نے آزادکشمیر میں میرٹ کی بحالی کی طویل جنگ لڑی جو تاریخ کا حصہ ہے ریاست کے قومی وقار اور تشخص پر کبھی کمپرؤ مائز نہیں کریں گے۔