پاکستان کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کے لیے جماعت اسلامی نے ہمیشہ قربانیاں یپش کیں،ڈاکٹر ریاض احمد

{AF}logo-jamaat-e-islami-ajkپاکستان کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کے لیے جماعت اسلامی نے ہمیشہ قربانیاں یپش کیں،ڈاکٹر ریاض احمد{/AF}

میرپور( نامہ نگار)جماعت اسلامی ضلع میرپور کے امیر ڈاکٹر ریاض احمد نے کہاہے کہ پاکستان کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کے لیے جماعت اسلامی نے ہمیشہ قربانیاں یپش کیں،سانحہ مشرقی پاکستان نظریاتی انحراف اور خود غرض، عیاش سیاسی اور عسکری قیادت کی وجہ سے ہوا،اسلامی جمعیت طلبہ نے البدر اور الشمس کے نام سے قربانیوں کی لازوال داستانیں رقم کیں،بنگلہ دیش میں آج بھی بھارت نواز حسینہ واجد پاکستان کو بچانے کے لیے جدوجہد کرنے والوں کو تختہ دار پر لٹکارہی ہے مگر یہاں خاموشی ہے،پاکستان کو متحد اور مستحکم بنانے کے لیے اسلامی نظام کا نفاذکر ناہوگا،اسلام ہی ملک کو یکجا اور متحد رکھ سکتاہے،ان خیالات کااظہارانھوں سانحہ مشرقی پاکستان کے حوالے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،قائد اعظم اور علامہ اقبال کے وژن کے مطابق پاکستان میں اسلامی نظام کا نفاذ ہوجاتا تو پاکستان ٹوٹنے سے بھی بچ جاتا اور کشمیربھی آزاد ہوچکاہوتا،نظریاتی پاکستان سے غداری کرنے والوں نے ملک دولخت کیا،انھوں نے کہاکہ کشمیرآزاد کرواکر بنگلہ دیش کا بدلہ لینے کابہترین موقع ہے،سو اکروڑ ،کشمیر ی گزشتہ 3برس سے یرغمال ہیں،نریندرمودی نے ڈھاکہ میں کھڑے ہوکر کہاکہ میں مکتی باہمنی کے رضاکار کے طورپرکام کیا ہے یہاں بھارت کی مداخلت ثابت ہوگئی ہے اب مودی سے کشمیرآزاد کرواکر بدلیں لیا جاسکتاہے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر