وزیر اعظم آزادکشمیر بیس کیمپ کے عوام کے مسائل حل کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے تو مستعفی ہوں،شیخ عقیل الرحمان ایڈووکیٹ

{AF}sheikh aqeel ur rehmanوزیر اعظم آزادکشمیر بیس کیمپ کے عوام کے مسائل حل کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے تو مستعفی ہوں،شیخ عقیل الرحمان ایڈووکیٹ{/AF}

مظفرآباد(پ ر) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے مرکزی نائب امیر شیخ عقیل الرحمان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم آزادکشمیر بیس کیمپ کے عوام کے مسائل حل کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے تو مستعفی ہوں،عمران خان کی ہاں میں ہاں ملانے کی بجائے آزادکشمیر کے مسائل حل کریں،بجلی کی قیمت میں حالیہ اضافہ اور فیول ایڈجسمنٹ کے نام پر ڈاکہ کسی صور ت قبول نہیں کریں گے،ریاست بھر کی عوام سراپا احتجاج مگر حکومت کے کان پر جوں تک نہیں رینگی بے حس اور بے بس حکومت خاموشی کا روزہ توڑے ورنہ ہم عوام کے ساتھ سڑکوں پر ہوں گے،ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہاکہ محکمہ برقیات نے ٹیرف سے ہٹ کر عوام کو بھوگس اور ناروا ٹیکسز کے ساتھ عوام کو بلا ت بھیجے ہیں آزادکشمیرمیں بجلی ہائیڈرل سے پیدا کی جاتی ہے یہاں فرنس آئل سے بجلی پیدا نہیں کی جاتی پاکستان کی حکومت نے اگر مہنگی بجلی کے معاہدات کررکھے ہیں تو وہ ٹیکسز بھی وہیں لگائیں آزادکشمیر سے 2500میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے جبکہ خطے کی ضرورت صرف 350میگاواٹ بجلی ہے اس کے باوجود لوڈ شیڈنگ باعث تشویش ہے انہوں نے کہاکہ حکومت نے وعدہ کیا تھا کہ وہ پتراٹہ سے 50میگاواٹ بجلی مظفرآباد شہر کو فراہم کریں گے لیکن اس پر کوئی عمل نہیں ہوسکا۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر