فیول ایڈجسمنٹ کے نام پر آزادکشمیر کے عوام کو لوٹنا بند کیا جائے،شیخ عقیل الرحمان ایڈووکیٹ

{AF}sheikh aqeel ur rehmanفیول ایڈجسمنٹ کے نام پر آزادکشمیر کے عوام کو لوٹنا بند کیا جائے،شیخ عقیل الرحمان ایڈووکیٹ{/AF}

مظفرآباد(پ ر) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے مرکزی نائب امیر شیخ عقیل الرحمان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ فیول ایڈجسمنٹ کے نام پر آزادکشمیر کے عوام کو لوٹنا بند کیا جائے حکومت آزادکشمیر کارپوریشن بنتی جارہی ہے عوام کے حقوق کا تحفظ کرنے میں مکمل ناکام ہوچکی اگر حکومت نے اس اہم مسئلے پر چپ سادھ رکھی تو جماعت اسلامی دیگر جماعتوں کے ساتھ مل کر وزیر اعظم ہاؤس کا گھیراؤ کر ے گی،ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ آزادکشمیر سے ہزاروں میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے جبکہ خطے کی ضرورت صرف 300میگاواٹ ہے ہائیڈرل سے پیدا کی جانی والی بجلی خطے کے عوام کو فراہم کی جائے آزادکشمیر کے عوام پر نئے ٹیکسز عائد کرنا ظلم ہے حکومت اپنی ذمہ داریاں ادا کرے انہوں نے کہاکہ کے پی کے میں ہائیڈرل سے پیدا بجلی پر کوئی فیول ایڈجسمنٹ ٹیکس نہیں جبکہ آزادکشمیر میں بھی بجلی ہائیڈرل سے پیدا کی جارہی ہے دوہرا نظام کسی صورت مسلط نہیں ہونے دیں گے حکومت اس کو فی الفور ختم کروائے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر