{AF}
عمران خان کے خطاب سے کشمیریوں کے حوصلے بلندہوئے ہیں اور سیز کشمیری عمران خان کے خطاب کی تحسین کرتے ہیں،راجہ فہیم کیانی{/AF}
برمنگھم ( پ ر)تحریک کشمیربرطانیہ کے صدر راجہ فہیم کیانی نے کہاہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران نے او آئی سی کے وزراء خارنہ کے اجلاس میں مسئلہ کشمیرپر شاندار موقف کا اظہارکرکے کشمیریوں کے دل جیت لیے ہیں،عمران خان کے خطاب سے کشمیریوں کے حوصلے بلندہوئے ہیں اور سیز کشمیری عمران خان کے خطاب کی تحسین کرتے ہیں،وزیر اعظم پاکستان عمران مسئلہ کشمیرپر او آئی سی کا سربراہی اجلاس اسلام میں منعقدکریں تاکہ سوا کروڑ کشمیریوں کو مو ت کے منہ میں جانے سے بچایاجائے،ان خیالات کااظہارانھوں نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہاکہ دوکروڑ کشمیریوں کوبنیادی اور پیدائشی حق دلانے کے لیے عالمی برادری اپنا کردار ادا کرے،عالمی برادری نے کشمیریوں سے عہد کررکھاکہ وہ ان کا حق، حق خودارادیت دلائے گی،وزیر اعظم پاکستان نے او آئی سی کے وزراء خارجہ کے اجلاس میں اپنے خطاب میں کشمیراور فلسطین جیسے دیرینہ مسائل کے حل کے حوالے سے جو موقف اختیار کیا وہ قابل تحسین ہے،انھوں نے کہاکہ اوآئی سی کے سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طحہ سے عمران خان کی ملاقات اس بات کی علامت ہے کہ وہ اپنے موقف پر قائم ہیں کہ کشمیرپر سے ہندوستان کاقابضہ ختم ہونا چاہیے،انھوں نے کہاکہ او آئی سی کے اجلاس میں عمران خان کے خطاب سے کشمیریوں کے حوصلے بلندہوئے ہیں،راجہ فہیم کیانی نے کہاہے کہ کشمیری اپنے پیدائشی اور بنیادی حق کے حصول کے لیے لڑرہے ہیں،کشمیریوں کی جدوجہد اقوام متحدہ کے چارٹر اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق جائز جدوجہد ہے،انسانی آزایوں پر یقین رکھنے والے مغربی اوراسلامی ممالک کشمیریوں کو ان کا حق دلائیں۔