{AF}
جس عظیم مقصد کے لیے حصول کے لیے مملکت پاکستان کو حاصل کیا وہ ابھی تشنہ تکمیل ہے، محمد تنویر انور خان{/AF}
باغ(پ ر) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے سیکرٹر ی جنرل محمد تنویر انور خان نے کہا ہے کہ جس عظیم مقصد کے لیے حصول کے لیے مملکت پاکستان کو حاصل کیا وہ ابھی تشنہ تکمیل ہے،قربانی اور شہادتوں کا لازوال سفر مقبوضہ کشمیر میں آج بھی جاری ہے،ہندوستان طاقت کے بل بوتے پر مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوز مظالم کی انتہا کررہا ہے، ہندوستانی قابض افواج کی سنگینوں کے سائے میں کشمیری جس ولولے کے ساتھ 14اگست کا جشن مناتے ہیں اہل پاکستان ان کی اس محبت کے مقروض ہیں،ان خیالات کااظہار انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہاکہ ہمارے آباؤاجداد نے جانوں کے نذرانے پیش کر کے یہ خطہ آزاد کروایا اور بقیہ کشمیر کی آزادی ہم پر قرض اور فرض ہے آزادی کے جشن کے موقع پر ہمیں مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کی آزادی کے لیے جدوجہد کو تیز کرنا ہو گا انہوں نے کہاکہ کشمیری دنیا بھر میں آج پاکستان کا یوم آزادی کا جشن جبکہ 15اگست کویوم سیاہ منائیں کر دنیا کو یہ باور کروائیں گے کہ نام نہاد جمہوریت کا دعوے دار ہندوستان مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوز مظالم ڈھا رہا ہے دنیا کو ہندوستان کے مجرمانہ فعل پر خاموشی کی بجائے اقدامات کرنا ہوں گے۔