آزادکشمیر انتخابات میں جماعت اسلامی اپنے نشان،جھنڈے اور منشور کے ساتھ میدان میں پوری استقامت کے ساتھ ڈٹے رہے، اظہر اقبال حسن

{AF}logo-jamaat-e-islami-ajk آزادکشمیر انتخابات میں جماعت اسلامی اپنے نشان،جھنڈے اور منشور کے ساتھ میدان میں پوری استقامت کے ساتھ ڈٹے رہے، اظہر اقبال حسن{/AF}

بھمبر(پ ر) جماعت اسلامی پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل اظہر اقبال حسن نے کہا ہے کہ آزادکشمیر انتخابات میں جماعت اسلامی اپنے نشان،جھنڈے اور منشور کے ساتھ میدان میں پوری استقامت کے ساتھ ڈٹے رہے،پیسے اور دولت کے بل بوتے پر عوام کے ضمیر کی منڈیاں لگائی گئیں جس کا بیس کیمپ کسی صورت متحمل نہیں ہوسکتا،تحریک آزادی کشمیر،تعلیم،صحت کے میدان میں جتنی خدمات جماعت اسلامی کی ہیں اتنی کسی دوسری سیاسی جماعت کی نہیں حکومت میں نہ ہونے کے باوجود ہر مشکل گھڑی میں عوام کے ساتھ کھڑے رہے جماعت اسلامی کے کارکنان اپنی شاندار خدمات کے سفر کو جاری رکھیں جماعت اسلامی عوامی خدمت اللہ کی رضا اور خوشنودی کے لیے کرتی ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے جماعت اسلامی بھمبر کے زیر اہتمام کارکنان جماعت کے اعزاز میں منعقدہ استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے مرکزی نائب امیر راجہ جہانگیر خان،سیکرٹری جنرل محمدتنویر انور خان،ڈپٹی سیکرٹری جنرل چوہدری امجد یوسف،امیر ضلع فرید چوہدری،ڈاکٹر ریاض مرزا،پروفیسر فخرالدین،مظفر حسین سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا،استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اظہر اقبال حسن نے کہاکہ جماعت اسلامی اور دیگر سیاسی جماعتوں میں جو امتیاز ہے وہ یہ کہ ہم اللہ کے دین کے داعی ہیں اور بہار ہو کے خزان اپنی جدوجہد جاری رکھتے ہیں لیکن دیگر سیاسی پارٹیاں انتخابات کے موقع پر اپنے پورے وسائل کے ساتھ عوام کے ضمیر خریدتے ہیں مشکل کی گھڑی میں عوام کو تنہا چھوڑ دیتے ہیں جماعت اسلامی کی قیادت نے ہی ہمیشہ مشکل وقت میں عوام کو سنبھالا دیا انہوں نے کہاکہ زلزلہ،سیلاب ہو یا کورونا وباء ہر مشکل گھڑی میں جماعت اسلامی کی قیادت سے کارکن تک سب نے اپنی بساط کے مطابق عوام کی خدمت کی انہوں نے کہاکہ بد قسمتی سے پاکستان میں جمہوریت کے عمل میں دولت اور سرمائے کے کلچر نے عام سیاسی کارکن کو شدید متاثر کیا ہے اور اس سے خطے کا وقار مجروع ہوا ہے،اس موقع پر مرکزی نائب امیر راجہ جہانگیر خان نے کہاکہ جماعت اسلامی اقامت دین کی جدوجہد کررہی ہے بندوں کو بندوں کی غلامی سے نکال کر اللہ کی غلامی میں لانا ہمارا مشن ہے،کارکنان جماعت نے انتخابات میں بھرپور جدوجہد کی جماعت کی دعوت کو ہر بستی اور گاؤں تک پہنچایا کارکنان جماعت اسی جذبے سے یہ جدوجہد جاری رکھیں،اس موقع پر سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی آزادکشمیر محمدتنویر انور خان نے کہاکہ آزادکشمیر اور مہاجرین میں جماعت اسلامی کے کارکنان نے بھرپور انتخابی مہم چلائی اور بڑے پیمانے پر عوام تک پہنچے دولت کے بل بوتے پر عوام کے ضمیر خریدے گئے جس کا بیس کیمپ کسی صورت متحمل نہیں ہوسکتا۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر