{AF}
افواج پاکستان شہ رگ کو بچانے اور اپنے بھائیوں کی زندگیوں کو بچانے کے لیے عملی اقدامات کرے،شیخ عقیل الرحمان ایڈووکیٹ{/AF}
مظفرآباد(پ ر) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے مرکزی نائب امیر شیخ عقیل الرحمان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ افواج پاکستان شہ رگ کو بچانے اور اپنے بھائیوں کی زندگیوں کو بچانے کے لیے عملی اقدامات کرے،پاکستان کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں کشمیری پاکستان کی تکمیل بقاء اور سلامتی کی جنگ لڑرہے ہیں،ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ ہندوستان مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کا مرتکب ہورہا ہے کابل کی فتح کے بعد ہندوستان کو نوشتہ دیوار پڑھنا چاہیے اگر ہندوستان نے اس سے سبق نہ سیکھا تو اس کا حشر امریکہ سے بھی برا ہوگا انہوں نے کہاکہ کشمیری اقوام متحدہ کے چارٹرکی روشنی میں اپنے پیدائشی حق کے لیے جدوجہد کررہے ہیں اقوام عالم کی ذمہ داری ہے کہ وہ کشمیریوں کی سیاسی،سفارتی اور اخلاقی حمایت سے آگے بڑھ کر ان کو زندگیوں کو محفوظ بنائے انہوں نے کہاکہ اقوام عالم نے کشمیریوں سے جو وعدہ کیا تھا اس کے مطابق کشمیریوں کو ان کا پیدائشی حق حق خودارادیت فراہم کرے انہوں نے کہاکہ گزشتہ کئی دہائیوں سے ہندوستان نے ریاستی دہشت گردی سے لاکھوں کشمیریوں کو شہید کیا سپہ سالار آگے بڑھ کر ہندوستان کو سبق سیکھائیں پیشاب پینے والے ہندوستانی افواج ہماری بہادر فوج کا مقابلہ نہیں کرسکتی۔