میرٹ کی بحالی،بے روزگاری کے خاتمے اور خطے میں عدل و انصاف کے قیام کے لیے جماعت اسلامی اپنی جدوجہد جاری رکھے گی،محمدتنویر انور خان

{AF}Tanveer Khanمیرٹ کی بحالی،بے روزگاری کے خاتمے اور خطے میں عدل و انصاف کے قیام کے لیے جماعت اسلامی اپنی جدوجہد جاری رکھے گی،محمدتنویر انور خان{/AF}

کوٹلی(پ ر) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے سیکرٹری جنرل محمدتنویر انور خان نے کہا ہے کہ میرٹ کی بحالی،بے روزگاری کے خاتمے اور خطے میں عدل و انصاف کے قیام کے لیے جماعت اسلامی اپنی جدوجہد جاری رکھے گی،آزادکشمیر کی نئی حکومت کے لیے سب سے بڑا چیلنج پڑھے لکھے نوجوانوں کے لیے باعزت روزگاری کی فراہمی ہے،جب تک میرٹ کے مطابق فیصلے نہیں ہوں گے تب تک عام آدمی کے مسائل میں کمی کی بجائے اضافہ ہو گا،حکومت سرکاری ملازمتوں میں بھرتی کے لیے ہر شعبہ میں این ٹی ایس لازمی قراردے تا کہ شفافیت سے میرٹ پر لوگ اداروں میں آئیں اور قانون کی بالادستی ہو، ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے دورہ کوٹلی کے دوران اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا،دریں اثناء مرکزی نائب امیر راجہ جہانگیر خان کے ہمراہ جماعت اسلامی ضلع کوٹلی کی شوریٰ کے اجلاس میں شرکت کی،اجلاس سے امیر جماعت اسلامی ضلع کوٹلی حبیب الرحمان آفاقی سمیت دیگر راہنماؤں نے خطاب کیا،اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے تنویر انور خان نے کہاکہ جماعت اسلامی عوام کے حقوق کی جدوجہد کررہی ہے آزادکشمیر میں میرٹ کی بالادستی،عدل وانصاف کے قیام کے لیے سب سے زیادہ جنگ جماعت اسلامی نے لڑی،میرٹ کی بحالی کے لیے جماعت اسلامی نے عدالت سے رجوع کر کے اسے بحال کروایا گزشتہ حکومت نے آخری دنوں میں میرٹ کی دھجیاں اڑائیں تو صرف جماعت اسلامی نے اس کے خلاف آواز بلند کی اور اسے عدالت میں چیلنج کیا،انہوں نے کہاکہ ہماری جنگ کسی شخصیات کے خلاف نہیں بلکہ اس فرسودہ نظام کے خلاف ہے جس کی وجہ سے معاشرہ تنزلی کی جانب گامزن ہے انہوں نے کہاکہ معاشرے میں توازن کو برقرار رکھنے کے لیے میرٹ کی بالادستی ضروری ہے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر