{AF}
موجودہ فرسودہ نظام کے ہوتے ہوئے عوام کے مسائل حل ہونے کی بجائے ان میں اضافہ ہو رہا ہے،محمد تنویر انور خان{/AF}
کوٹلی(پ ر) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے سیکرٹری جنرل محمد تنویر انور خان نے کہا ہے کہ موجودہ فرسودہ نظام کے ہوتے ہوئے عوام کے مسائل حل ہونے کی بجائے ان میں اضافہ ہو رہا ہے،جماعت اسلامی نظام کی تبدیلی کا ایجنڈا لے کر نکلی ہے عوام ہمارا ساتھ دیں،رشوت،سفارش کے کلچر کو ختم کر کے اسلام کا عادلانہ اور منصفانہ نظام قائم کریں گے،ایڈہاک ازم کا خاتمہ کر کے میرٹ قائم کریں گے ان خیالات کااظہار انہوں نے ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اجلاس سے مرکزی نائب امیر جماعت اسلامی راجہ جہانگیر خان،سیکرٹری جنرل سیاسی کمیٹی سردار جاوید خان،امیر جماعت اسلامی ضلع کوٹلی حبیب الرحمان آفاقی سمیت دیگر قائدین نے گفتگو کی،اجلاس میں ایل اے 8کوٹلی 1راج محل سے چوہدری محمد عارف کو امیدوار نامزد کردیا،اجلاس میں ضلع کوٹلی میں انتخابات کے حوالے سے سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا اور اہداف طے کیے گئے،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر محمدتنویر انور خان نے کہاکہ جماعت اسلامی اقتدار میں آکر عوام کی محرومیوں کا ازالہ کرے گی،پرچی سسٹم کے خلاف جہاد کریں گے میرٹ کی بالادستی قائم کر کے سرکاری ملازمتوں میں شفاف نظام لائیں گے جس سے عام آدمی مستفید ہو سکے،موجودہ فرسودہ نظام ہی مسائل کی اصل جڑ ہے جماعت اسلامی اس کے خلاف جدوجہد کررہی ہے،انہوں نے کہاکہ واحد جماعت اسلامی جس کا ایجنڈا عوامی مسائل کا حل ہے روایتی پارٹیاں اور قیادتیں عوامی مسائل حل کرنے کی بجائے ان میں اضافہ کررہے ہیں ہم انصاف پر مبنی ایسا نظام لائیں گے تا کہ عدالیہ قرآن وسنت کی روشنی میں فیصلے کر اور عام آدمی کو انصاف میسر آئے۔