انتخابات کا بروقت انعقاد الیکشن کمیشن کی آئینی ذمہ داری ہے، ڈاکٹر خالد محمود خان

{AF}dr. khalid انتخابات کا بروقت انعقاد الیکشن کمیشن کی آئینی ذمہ داری ہے، ڈاکٹر خالد محمود خان{/AF}

اسلام آباد(پ ر) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ انتخابات کا بروقت انعقاد الیکشن کمیشن کی آئینی ذمہ داری ہے،الیکشن کمیشن شفاف انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنائے،الیکشن میں کسی قسم کی مداخلت کو جماعت اسلامی کسی صورت قبول نہیں کرے گی ہم اس کی مذمت نہیں مزاحمت کریں گے آزادکشمیر کے عوام کو اپنے نمائندوں کو منتخب کرنے کا موقع فراہم کیا جائے تا کہ ووٹ کی پرچی سے آزادنہ عوام اپنے نمائندے منتخب کریں،ضمیروں کی منڈیاں لگانے والوں کا عوام ووٹ کی پرچی سے احتساب کریں گے،ان خیالات کااظہار انہوں نے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہاکہ یہ حساس خطہ ہے خطے کی نزاکت کو سمجھتے ہوئے ایسی کوئی بے تدبیری نہ کی جائے جس سے بیس کیمپ کے عوام کے دلوں میں جوپاکستان سے والہانہ محبت کمزور ہو انہوں نے کہاکہ تحریک آزادی کشمیر کے نازک مرحلے پر بیس کیمپ کے مجاہد صفت عوام ایسی قیادت کو منتخب کریں جو ان کے مسائل حل کریں آزادکشمیر کے عوام کے مسائل کے حل میرٹ کی بالادستی اور تحریک آزادی کشمیر میں جماعت اسلامی خدمات تاریخ کا حصہ ہیں جماعت اسلامی وہ واحد جماعت ہے جس کی قیادت صاف شفاف ہے کراچی سے خیبر تک جماعت اسلامی کی قیادت جو پارلیمنٹ میں رہی اپنے اجلے کردار کے ساتھ عوام میں موجود ہے جس پر کوئی کرپشن کا الزام نہیں آزادکشمیر کے عوام ایسی قیادت کو منتخب کریں جو ان کے مسائل حل کرے 73سال میں قومی دولت کو درست انداز میں برؤے کار لایاجاتا تو آزادکشمیر ترقی یافتہ خطہ ہوتا انہوں نے کہاکہ تمام تر قبیلائی،علاقائی تعصبات سے بالا تر ہو کر ترازو کے نشان پر مہر لگا کر تحریک آزادی کشمیر کے حقیقی پشتیبانوں کو ایوانوں میں پہنچائیں،کشمیرکی آزادی اور بیس کیمپ کی خوشحالی کا ایجنڈا صرف جماعت اسلامی کے پاس ہے عوام جرات مند،باکردار،دیانتدار قیادت کو منتخب کریں تا کہ عوام کے مسائل حل ہوں اور کشمیرکی آزادی کی جدوجہد کو منطقی انجام تک پہنچایاجاسکے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر