{AF}
جماعت اسلامی آزادکشمیر میں کسی کو دھونس دھاندلی کرنے نہیں دے گی,محمدتنویر انور خان{/AF}
باغ(پ ر) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے سیکرٹری جنرل محمدتنویر انور خان نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی آزادکشمیر میں کسی کو دھونس دھاندلی کرنے نہیں دے گی جماعت اسلامی جمہوریت پر یقین رکھتی ہے رائے عامہ منظم کر کے حقیقی تبدیلی لانا چاہتی ہے،چیف الیکشن کمشنر انتخابات کو صاف اور شفاف بنائیں تا کہ حقیقی نمائندے منتخب ہوسکیں لوٹوں کو جمع کر کے تبدیلی لانے والوں نے پاکستان میں جو حشر کیا ہے وہی آزادکشمیر میں کرنا چاہتے ہیں کشمیر فروشی، بے حیائی اور مہنگائی کا سونامی لانے والوں کو آزادکشمیر کے غیور بہادر اور جرات مند عوام مسترد کریں گے،ان خیالات کااظہار انہوں نے حلقہ شرقی باغ میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی نے صاحب کردار،باصلاحیت اور اعلیٰ تعلیم یافتہ قیادت میدان میں اتار دی ہے جماعت اسلامی ہی اس کرپٹ اور فرسودہ نظام کو تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے چور چور کا کبھی بھی احتساب نہیں کرسکتا حقیقی احتساب جماعت اسلامی کرسکتی ہے جو کرپشن سے پاک ہے،انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی کشمیرکی آزادی اور بیس کیمپ کی خوشحالی کا ایجنڈا لے کر میدان میں موجود ہے سودی معاشی نظام ختم کر کے اسلام کا معاشی نظام قائم کریں گے جو مخلوق کے لیے سود مند ہوگا زکوۃٰ کے نظام میں اصلاح کر کے زکوۃٰ کو حقیقی مستحقین تک پہنچائیں گے،بے روزگار نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع فراہم کرنے کا اہتمام کریں گے آزاد خطے کو لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ قرارد لوائیں گے۔