قوم اعتماد کرے جماعت اسلامی عوامی توقعات پر پورا اترے گی،ڈاکٹر خالد محمود خان

{AF}dr. khalidقوم اعتماد کرے جماعت اسلامی عوامی توقعات پر پورا اترے گی،ڈاکٹر خالد محمود خان{/AF}

راولاکوٹ(پ ر) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ قوم اعتماد کرے جماعت اسلامی عوامی توقعات پر پورا اترے گی،کشمیر کی آزادی کے خلاف سازش ہو یا بیس کیمپ میں اصلاح احوال عوام کی نگائیں جماعت اسلامی کی طرف اٹھتی ہیں،عوام ووٹ کی پرچی سے جماعت اسلامی کے نامزد کردہ امیدواران کو کامیاب کروا کر ایوانوں تک پہنچائیں تا کہ عوامی مسائل کے حل کے ساتھ ساتھ تحریک آزادی کشمیر کو بھی منزل سے ہمکنار کیا جاسکے،ان خیالات کااظہار انہوں نے ایل اے 21پونچھ 4راولاکوٹ شہر کے مشاورتی اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر مرکزی نائب امیر سردار ارشد ندیم ایڈووکیٹ،سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی محمدتنویر انور خان،امیدوار اسمبلی سردار قیوم افسر،امیر ضلع سجاد انور خان،امجد یعقوب،مہران معروف،سردار جاوید خان،ڈاکٹر قاسم بن حسن،فیضا ن اعجاز،وسیم خان،اشرف خان،عبدالروف سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا،مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہاکہ جماعت اسلامی اپنے منشور،جھنڈے اور انتخابی نشان کے ساتھ میدان میں مصروف جہد ہے چہرے نہیں نظام بدلنے سے تبدیلی آئے گی جماعت اسلامی اس فرسودہ نظام کو تبدیل کر کے اللہ کے دئیے ہوئے عادلانہ اور منصفانہ نظام کے قیام کی جدوجہد کررہی ہے جماعت اسلامی اور اس کے اداروں کی خدمات پوری قوم کے سامنے ہیں جماعت اسلامی کو اختیار ملا تو آزاد خطے کی تقدیر بدل دے گی،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مرکزی نائب امیر سردار ارشد ندیم ایڈووکیٹ نے کہاکہ اس حلقے کی بڑی اہمیت ہے اس کا تاریخی پس منظر ہے یہاں کی موثر ٹیم ہمیشہ اچھی کارکردگی دکھاتی رہی ہے اس بار بھرپور محنت کرے تو یہ حلقہ جماعت اسلامی جیت سکتی ہے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل تنویر انور خان نے کہاکہ موروثی پارٹیاں اور سیاسی جماعتیں ناکام ہو چکی ہیں جماعت اسلامی حقیقی اسلامی تبدیلی کا ایجنڈا لے کر میدان عمل میں موجود ہے جماعت اسلامی سودی معاشی نظام کا خاتمہ کر کے اسلامی معاشی نظام قائم کرے گی نظام زکوۃٰ میں اصلاح کر کے مستحقین تک حق پہنچانے کے ساتھ ساتھ بے روزگار نوجوانوں کے روزگار فراہم کرنے کا اہتمام کرے گی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے نامزد امیدوار اسمبلی سردار قیوم افسر خان نے کہاکہ جماعت اسلامی نے حلقے کے عوام کی خدمت کی ہے ہم تھانے کچہری کے مسائل حل کرتے ہیں عوام نے موقع دیا تو اور بہتر اندا زسے خدمت کریں گے امیر جماعت اسلامی ضلع پونچھ سجاد انور خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پونچھ غازیوں اور شہداء کے ورثاکا ہے وہ اس نازک اور اہم مرحلے پر جماعت اسلامی کے حق میں فیصلہ دیں تا کہ اس خطے کی تقدیر بدل سکیں۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر