{AF}
جماعت اسلامی نے اصلاح معاشرہ اور تعلیم کے فروغ میں بھرپور کردار ادا کیاہے:نصرت ارشد{/AF}
جماعت اسلامی نے اصلاح معاشرہ اور تعلیم کے فروغ میں بھرپور کردار ادا کیاہے:نصرت ارشد مظفرآباد (پ) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر حلقہ خواتین کی سیکرٹری جنرل نصرت ارشد نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی نے اصلاح معاشرہ اور تعلیم کے فروغ میں بھرپور کردار ادا کیا ہے،جماعت اسلامی کو اقتدار ملا تو خواتین کے حقوق کا دفاع کیا جائے گا شرعی حدود کے اندر خواتین کے کردار کو وضع کیا جائے گا،الگ جامعات اور ملازمتوں میں بھی الگ کوٹہ مختص کیا جائے گا،ان خیالات کااظہار انہوں نے کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ خواتین اسلام کے دائرے کے اندر رہتے ہوئے مہم میں حصہ لیں،مقبوضہ کشمیر کے اندر تحریک مزاحمت کی پشتیبان رہی ہے یہی وہ جماعت ہے جس نے روز اول سے ہی اپنے جگر گوشے جہاد کشمیر کے لیے پیش کیے اور تاحالِ کشمیر کی آزادی کے حصول کے لیے سر دھڑ کی بازی لگانے کے لیے تیار ہے آزادی کشمیر کے بابرکت مقصد کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے جماعت اسلامی کے ہاتھ مضبوط کرنا ضروری ہیں، انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی آزاد کشمیر الیکشن میں ترازو کے نشان کے ساتھ حصہ لے رہی ہے کشمیر کی خواتین انتخابی مہم میں بھرپور سرگرم عمل ہیں،آزاد کشمیر میں حلقہ خواتین جماعت اسلامی تعلیمی سرگرمیوں اور عوامی فلاح و بہبود کے کاموں میں صف اول پر ہے،انہوں نے مزید کہا کہ آزاد کشمیر کی خاتون اپنے حق رائے دہی دیانت دار امیدوار کو دینے کا شعور رکھتی ہے، جماعت اسلامی کی ایم ایل اے رفعت عزیز نے 250 سے زائد منصوبوں کو کشمیر بھر میں مختلف علاقوں میں مکمل کروایاجبکہ ایم ایل اے عبدالرشید ترابی صاحب نے چار سو فلاحی و تعمیری منصوبہ جات مکمل کروائے،جماعت اسلامی برسراقتدار آکر خواتین کو انکے جائز حقوق ان کی دہلیز پر فراہم کرے گی- باشعور اور دین دار قیادت ہی صحیح معنوں میں اسلامی و فلاحی انقلاب کا ذریعہ بن سکتی ہے