{AF}
جماعت اسلامی اقتدار میں آکر مکمل اسلامی نظام کا نفاذ کرے گی،نورالباری {/AF}
ایبٹ آباد(پ ر) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے قائمقام امیر و امیدوار اسمبلی ویلی 6 نورالباری نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی اقتدار میں آکر مکمل اسلامی نظام کا نفاذ کرے گی،آزاد خطے میں اسلام کے عادلانہ و منصفانہ نظام کے عملی نفاذ کے ذریعے معاشی و اقتصادی خوشحالی، سماجی انصاف، خود انحصاری، عزت اور روزگار کی فراہمی کے علاوہ میرٹ اور گڈ گورننس کو یقینی بنائیں گے۔ریاست جموں وکشمیر کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں اور قومی آزادی کا تحفظ بھارتی جارحیت کے تدارک کے لیے نوجوانوں، سابق فوجیوں اور رضا کاروں پر مشتمل سول ڈیفنس کا موثر نظام قائم کریں گے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے مانسہرہ،ایبٹ آباد،شنکیاری میں کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کیا،نورالباری نے کہا کہ جماعت اسلامی نسلی‘ لسانی‘علاقائی قبیلائی‘ مذہبی اور فرقہ وارانہ تعصبات کو ختم کر کے اخوت و بھائی چارے کی فضا کو فروغ دیں گے۔کرپشن کے خاتمے کے ساتھ ساتھ ریاستی وسائل میں اضافہ کرتے ہوئے تعمیر و ترقی کے عمل کو فروغ اور ترقیاتی بجٹ میں پانچ گنا اضافہ کریں گے،پن بجلی کے منصوبہ جات رائلٹی وغیرہ اور سمندر پار کشمیریوں کے زرمبادلہ کی ترسیلات کی مد سے ریاستی وسائل میں اضافے کے ذریعے بے روزگاری کے خاتمے اور پسماندہ علاقوں کی ترقی پر توجہ مرکوز کریں گے،عوامی شراکت کے ذریعے کرپشن کا سدباب اور احتسابی عمل کو شفاف اور ہر سطح پر موثر بنائیں گے،جماعت اسلامی نے اسمبلی کے پلیٹ فارم سے تحریک آزادی کشمیر کی بھرپور ترجمانی کی کوشش کی، اہم مواقعوں پر قراردادوں اور مباحثوں کے علاوہ پارلیمانی وفود کے ذریعے بین الاقوامی سطح پر مسئلہ کو اجاگر کیا۔قرارادیں پاس کروا کر اقوام متحدہ، او آئی سی، یورپی یونین کے ذمہ داران سمیت اہم ممالک کے سربراہان کو بھجوانے کا اہتمام کیا۔ختم نبوت، شریعت کورٹ اور قرآن کی بارہویں تک لازمی تعلیم، اطلاعات تک رسائی اور تیرہویں آئینی ترمیم کے ذریعے ریاست کو باوسائل اور با اختیار بنانے کے لیے قانون سازی کے عمل میں اہم کردار ادا کیا۔میرٹ کی بالا دستی کے لیے شفاف پبلک سروس کمیشن اور این ٹی ایس کے ذریعے ہزاروں مستحق اور اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوانوں کے لیے ملازمتوں کا اہتمام ہوا، نیز این ٹی ایس یا تھرڈ پارٹی ویلی ڈیشن کو تحفظ دیا گیا۔پبلک اکاؤٹس کے پلیٹ فارم سے مالی نظم و ضبط قائم کرنے کے لیے محکمہ جات اور اداروں میں کرپشن کے خاتمے اور نظام کو بنانے کے لیے مسلسل اقدامات کیے گئے بیوروکریسی کو جواب دہ بنایا گیا، اربوں روپے کے اثاثے اور وسائل ریکور کر کے قومی خزانے میں جمع کروانے کا اہتمام کیا۔اہم عوامی مسائل، تحریک آزادی، نوجوانوں، خواتین اور دیگر معاشرتی مسائل کااسمبلی فلور سے سوالات، توجہ دلاؤ نوٹسز اور دیگر پارلیمانی کارروائی کے ذریعے حل کروائے گئے۔اسلامی عبادات و فرائض نماز‘ زکوٰۃ‘ روزہ‘ حج کو قائم رکھے اور معاشرے میں اس حوالے سے غفلت پیدانہ ہونے دے۔شعائر اسلام کی پاسداری کرے۔بنیادی انسانی ضروریات کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے،اسلامی ریاست کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کو یقینی بنائے اور اپنے باشندوں بالخصوص بے روزگار نوجوانوں کے لیے روز گار کے مواقع پیدا کریں گے،جرائم کے خاتمے کے لیے نظام عدل کو جدید خطوط پر استوار کرتے ہوئے موثر و فعال بنائیں گے۔معاشرے کے ہر فرد کی جان‘ مال‘ عزت و آبرو کی حفاظت کرے‘امن عامہ کے قیام کو یقینی بنائے‘اوررشوت و سفارش کے کلچر کو ختم کریں گے۔کمزور اور حاجت مندوں کی خبر گیری اور کفالت کا اہتمام کرے۔اقلیتوں کو ان کے حقوق دے کر مکمل تحفظ فراہم کریں گے