مغربی تہذیبی یلغار کا ہدف امت کی خواتین ہیں،ڈاکٹر سمعیہ راحیل قاضی

{AF}logo-jamaat-e-islami-ajkمغربی تہذیبی یلغار کا ہدف امت کی خواتین ہیں،ڈاکٹر سمعیہ راحیل قاضی{/AF}

دھیرکوٹ(پ ر) سابق ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر سمعیہ راحیل قاضی نے کہا ہے کہ مغربی تہذیبی یلغار کا ہدف امت کی خواتین ہیں،تہذیبی یلغار کو روکنے کے لیے خواتین اپنے گھروں کے مورچوں کو مضبوط کریں،اپنے خاندان کا تعلق قرآن وسنت کے ساتھ جوڑیں،اپنے بچوں کی تعلیم وتربیت قرآن وسنت کے سنہری اصولوں کے مطابق کریں جب تک خواتین معاشرے کو اسلامی خطوط کی جانب استوارکرنے کے لیے کردار ادا نہیں کریں گے معاشرہ ترقی کی منازل طے نہیں کرسکے گا،قومی اسمبلی سمیت دنیا بھر میں ہر فورم پر خواتین کے حقوق کی آواز بلند کی،مقبوضہ کشمیر میں خواتین کی عصمت دری پر دنیا کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے،مقبوضہ کشمیر کی لاکھوں خواتین سید علی گیلانی کی کال پر اپنے جوان بچے قربان کررہی ہیں بیس کیمپ کی خواتین کشمیر کی تقسیم کو روکنے کے لیے شعور بیدار کریں،جماعت اسلامی تحریک آزادی کشمیر کی پشتیبان قاضی حسین احمد نے کشمیریوں کی پشتیبانی کا حق ادا کیا اس تسلسل کو جاری رکھیں گے،جب تک کشمیر آزاد نہیں ہوجاتا اس وقت تک ہم کشمیریوں کے شانہ بشانہ ہیں،ان خیالات کااظہار انہوں نے دھیرکوٹ میں جماعت اسلامی حلقہ خواتین کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،تقریب سے امیدوار اسمبلی راجہ خالد محمود خان نے بھی خطاب کیا،خواتین اجتماع غربی باغ کا سب سے بڑا اجتماع تھا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر سمعیہ راحیل قاضی نے کہاکہ خواتین کو قرآن و سنت کے مطابق حقوق دلانا اور شرعی حدود کے اندر (Women Empowerment) کا اہتمام کرنا اورانہیں معاشرے میں اپنا مثبت کردار ادا کرنے کے قابل بنانااور تعلیم و تربیت کے نظام میں یہ اہتمام کرنا اسلامی ریاست کی ذمہ داری جس کے لیے جماعت اسلامی اپنا کردار ادا کررہی ہے،خواتین گھر کا ایک اہم فرد ہونے کی باعث اپنا کردار بہترین طریقے سے ادا کر سکیں۔خواتین کو شرعی حدود کے اندر ملازمتیں اور تحفظ فراہم کرنے کے لیے جماعت اسلامی نے ہمیشہ کردار ادا کیا اور کرتی رہے گی۔خواتین کی صحت کے مراکز قائم کرنا اور خواتین عملے کی تعیناتی کرنا،ان کی خود انحصاری کے لیے ہنر مند بنانے کا اہتمام کرناجماعت اسلامی کے منشور کا حصہ ہے۔شرعی حدود میں ان کے لیے صحت مند تفریح، سرگرمیوں کے لیے سہولتوں کا اہتمام کرنااور بے جا مشقت لینے کے رجحان کی حوصلہ شکنی کرنا،وراثت میں خواتین کے حقوق کے حصول کو یقینی بنانا اور اس سلسلے میں ضروری قانون سازی کریں گے۔انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی خواتین کی خود کفالت کے لیے بلا سود قرضہ جات کے ذریعے روزگار سکیم کا اہتمام کرتی رہی ہے اور اس تسلسل کو جاری رکھے گی۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر