{AF}
بیس کیمپ کے مجاہد صفت عوام گلگت بلتستان کی طرح آزادکشمیر میں کھیل نہیں کھیلنے دیں گے،ڈاکٹر خالد محمود خان{/AF}
علی سوجل(پ ر) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ بیس کیمپ کے مجاہد صفت عوام گلگت بلتستان کی طرح آزادکشمیر میں کھیل نہیں کھیلنے دیں گے،غازیوں اور شہداء کے وارث کشمیرفروشوں کا مقابلہ کریں گے،بین الاقوامی اسٹبلشمنٹ کے دباؤ میں آکرکوئی بھی ایسا فیصلہ جو کشمیریوں کی مرضی کے خلاف ہو اس کی مذمت نہیں مزاحمت کریں گے،1947ء میں ہمارے بزرگوں نے جہاد کے ذریعے یہ خطہ آزاد کروایا کسی نے طشتری میں رکھ کر نہیں دیا یہاں کے عوام اپنے ضمیر کے مطابق اپنے فیصلے خود کریں گے،کشمیریوں کی مرضی کے مغائر دھونس دھاندلی یا تقسیم کشمیر کی کوئی بھی سازش کی راہ میں ہم رکاوٹ بنیں گے،آزادکشمیر حساس خطہ ہے وفاقی حکومت خطے کی حساسیت کا احساس کرے،آزادی کے بیس کو اقتدار کا ریس کیمپ نہیں بنانے دیں گے،دولت اور سرمائے کی بنیاد پر ربڑ سٹمپ قیادت کسی صورت قبو ل نہیں،ہمارا مقابلہ کشمیرفروشوں کے ساتھ ہے عوام ہمارا ساتھ دیں تا کہ تحریک آزادی کشمیر کے پشتیبان اسمبلی میں پہنچ کر کسی بھی سازش کو ناکام بنائیں،ان خیالات کااظہار انہوں نے انتخابی مہم کے دوران جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر جماعت اسلامی کے نامزد امیدوار سردار زاہد رفیق محمد صالح طاہرامیر جماعت اسلامی آزادکشمیر ضلع راولپنڈی،انور خان،شاہد رفیق،غلام مجتبیٰ،صوبیدار حلیم،حاجی حنیف،ابرار احمد،ناظم کشمیر مہران معروف،عزیر ارشاد،عبدالقادر،محمود سلطان،تنویر روشن،عبدالحمید امیر جماعت اسلامی سندھ زون،عبدالمجیدسمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہاکہ جماعت اسلامی نے عوام کے سامنے متبادل قیادت پیش کردی ہے جماعت اسلامی واحد جماعت ہے جس کی قیادت اعلیٰ تعلیم یافتہ سکالرز،پروفیسرز،ڈاکٹرز،وکلاء اور ماہرتعلیم موجود ہیں جو خطے کے نظام کو بہترین انداز میں چلانے کی صلاحیت رکھتے ہیں انہوں نے کہاکہ ہماری ٹیم صاف شفاف کردار کی حامل ہے عوام کرپٹ قیادت کو مسترد کریں اور دیانتدار قیادت کو منتخب کریں تا کہ ایوان میں جا کر کرپٹ قیادت کا احتساب کریں انہوں نے کہاکہ راولاکوٹ کے عوام باشعور عوام اس نازک مرحلے پر درست فیصلہ کریں جب تک اہل افراد اسمبلی میں نہیں پہنچیں گے ہمارے بنیادی مسائل حل نہیں ہوں گے۔