کرپٹ نظام کے خلاف عوامی طاقت سے کامیابی حاصل کروں گا،ڈاکٹر مشتاق خان

{AF}logo-jamaat-e-islami-ajkکرپٹ نظام کے خلاف عوامی طاقت سے کامیابی حاصل کروں گا،ڈاکٹر مشتاق خان{/AF}

اسلام آباد(پ ر) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے سابق سیکرٹری جنرل امیدوار قانون ساز اسمبلی ڈاکٹر مشتاق خان نے کہا ہے کہ کرپٹ نظام کے خلاف عوامی طاقت سے کامیابی حاصل کروں گا،مسلم لیگ ن،پیپلز پارٹی اور مسلم کانفرنس میرا قرض واپس کریں،حلقے کی پسماندگی کو ختم کرنے کا ایجنڈا صرف جماعت اسلامی کے پاس ہے،73سالہ محرومیوں کا ازالہ کروں گا عوام کے دکھ درد اور ہر مشکل گھڑی میں ساتھ دوں گا،ان خیالات کااظہار انہوں نے اسلام آباد،راولپنڈی میں مقیم حلقہ ہٹیاں بالا کے مقیم خاندانوں کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر حلقہ ہٹیاں بالا کے سینکڑوں خاندانوں نے جماعت اسلامی کی حمایت کا اعلان کیا اور ڈاکٹر مشتاق خان کے ساتھ ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کروائی،اس موقع پر سابق امیر جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر ضلع اسلام آباد مفتی خالد عمران خالد سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر مشتاق خان نے کہاکہ جہلم ویلی ہائیڈرل پراجیکٹ میں ہونے والی کرپشن کو بے نقاب کروں گا اور یہاں کے عوام کے حقوق کا پہرہ دوں گا،یہاں پر پراجیکٹس میں مقامی افراد کو ترجیحی بنیادوں پر ملازمتوں میں ایڈجسٹ کرائیں گے،نا اہل کرپٹ مافیا کے خلاف پوری قوت سے میدان میں ہوں شرافت کو کمزوری نہ سمجھا جائے انہوں نے کہاکہ کارکنان جماعت اسلامی کے لیے جان مال کی ہمیشہ کی طرح حفاظت کروں گا انہوں نے کہاکہ جہلم ویلی کے عوام کسی کے جھانسے میں نہ آئیں ہمارا کسی سے کوئی اتحاد نہیں پوری قوت کے ساتھ انتخابات میں حصہ لیں گے اور عوامی تائید سے بھرپور کامیابی حاصل کریں گے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر