{AF}
نشے میں دھت وفاقی وزراء آزادی کے بیس کیمپ کا ماحوال خراب نہ کریں،عبدالر شید ترابی{/AF}
باغ،سدھن گلی،تھب،ہاڑی گہل(پ ر) جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر امیدوار اسمبلی عبدالر شید ترابی نے کہا ہے کہ نشے میں دھت وفاقی وزراء آزادی کے بیس کیمپ کا ماحوال خراب نہ کریں،25جولائی کو شہداء اور مجاہدین کے ورثاء پراپرٹی ڈیلروں کو ڈبل مارچ کا کاشن دیں گے،5لاکھ شہداء کے خون سے غداری کا ایجنڈا لے کر آنے والوں کو وسطی باغ کے عوام ہمیشہ کے لیے بوریا بستر گول کردیں گے،وسطی باغ کے تمام قبائل کا تعاون حاصل ہے عوام کی پہلے بھی ترجمانی کی ہے اب بھی کریں گے،موروثی اور لوٹا پارٹیاں ناکام ہو ں گی،ان خیالات کااظہار انہوں نے ریلی میں شریک شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر سیکرٹری جنرل محمدتنویر انور خان،جماعت اسلامی یوتھ آزاد کشمیر کے صدر نثار احمد شائق،امیر جماعت اسلامی ضلع باغ عثمان انور،خالد کھوکھر،خورشید چغتائی اور دیگر راہنماؤں نے بھی خطاب کیا،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہا کہ عوام پچیس جولائی کو ایمان و ضمیر کے مطابق فیصلہ کرکے پراشوٹرز کا راستہ ہمیشہ کے لیے بند کردیں حلقہ وسطی باغ کو فتح کرنے والوں کے مقدر میں ناکامی و نامرادی ہے وسطی باغ کے عوام ووٹ کی طاقت سے سازشی عناصر کے مذموم عزائم ناکام بنا دیں پچیس تاریخ کا سورج ہماری کامیابی کی نوید لے کر آے گا عوام اپنے ووٹوں پر پہرہ دیں تحریک آزادی کشمیر کے نازک مرحلے پر آزاد کشمیر اسمبلی میں جماعت اسلامی کی موجودگی ناگزیر ہے،عبدالرشید ترابی نے کہا کہ وسطی باغ کے عوام شہداء کے وارث ہیں انہیں خریدا نہیں جاسکتا ہے اور نہ ہی ان کی منزل کھوٹی کی جاسکتی ہے عوام بیدار ہوگے ہیں اور سازشی عناصر کے عزائم کو خاک میں ملا دیں ہماری کامیابی کے راستے میں رکاوٹیں ڈالنے والے قومی مجرم ہیں ہمارے کارکن خدمت کے جذبے سے سر شار ہوکر میدان عمل میں ہیں عبدالرشید ترابی نے کہا کہ پاکستان میں تحریک انصاف کی کارکردگی دیکھ کر یہ ممکن نہیں ہے کہ آزاد خطہ کے لوگ تحریک انصاف کو اکثریتی پارٹی بنائیں گے پاکستان میں وزیر اعظم عمران کی ماضی کی تقاریر کا جائزہ لیں اور ان کے بلند بانگ دعووں کی بات کریں تو افسوس سے یہ کہنا پڑھتا ہے کہ عمران خان کسی ایک دعوے پر بھی عملدرآمد نہیں کروا سکے جو دعویٰ کیا عمل اس کے بلکل برعکس کیا عمل کی دنیا میں عمران خان کورے نکلے ایک کروڑ نوکریاں دینے کا اعلان جھوٹ کا پلندہ ثابت ہوا ایک ایک کرکے عمران خان نے اپنے تمام دعووں پر پانی پھیر دیا جماعت اسلامی یوتھ آزاد کشمیر کے صدر نثار احمد شائق نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ حلقہ وسطی باغ کے نوجوان بیدار ہوچکے ہیں کسی پراثوٹرکو حلقہ پر قبضہ نہیں کرنے دیں گے پاکستان میں تحریک انصاف کی حکومت بری طرح فلاپ ہوچکی ہے ہر آنے والا دن اس حکومت کی ناکامی کا پیغام لے کر آتا ہے پاکستان کی تاریخ کی یہ واحد حکومت ہے جو بدانتظامی اور بداخلاقی میں اپنا ثانی نہیں رکھتی عوام ان کی عوام دشمن پالیسیوں سے تنگ آ کے ہیں اور وہ کسی مسیحا کی تلاش میں ہیں اگر آزاد کشمیر میں عوام کی راے کو بلڈوز کیا گیا اور ان کی راے کو اہمیت نہ دی گی تو حالات خراب بھی ہوسکتے ہیں اور آزاد خطہ میں حکومت پاکستان کی بے جا مداخلت پر احتجاجی تحریک بھی شروع ہوسکتی ہے اس لیے اس مرحلے پر ہوش کے ناخن لینے کی ضرورت ہے ایسے کسی اقدام سے گریز کیا جانا چاہیے جس سے سیزفائرلائن کے اس پار منفی اثرات مرتب ہوں اور تحریک آزادی کشمیر متاثر ہوگی۔