{AF}
بیس کیمپ کے مجاہد صفت عوام تحریک آزادی کشمیرکی حقیقی پشتیبان جماعت اسلامی کے نامزد کردہ امیدواران کو ووٹ دے کر کامیاب کروائیں،ڈاکٹر خالد محمود خان{/AF}
اسلام آباد(پ ر) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ بیس کیمپ کے مجاہد صفت عوام تحریک آزادی کشمیرکی حقیقی پشتیبان جماعت اسلامی کے نامزد کردہ امیدواران کو ووٹ دے کر کامیاب کروائیں،تحریک آزادی کشمیر اس وقت نازک ترین مرحلے سے دوچار ہے،سرمائے اور دولت اور مفادات کی بنیاد پر منتخب ہونے والے قومی مفادات کا سودا کرنے سے کبھی گریز نہیں کریں گے،آزادکشمیر کے حریت پسند عوام جو غازیوں اور شہداء کے وارث ہیں جماعت اسلامی کے جرأت مند،باکردار،دیانتداراور اجلے کردار کے حامل نامزد امیدواران کو ووٹ دے کر اسمبلی میں پہنچائیں،تقسیم کشمیر کی کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے،ان خیالات کااظہار انہوں نے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ یہ آزادی کا بیس کیمپ ہے یہاں ضمیر کی منڈیاں لگانے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے،علاقائی،قبیلائی اوروقتی مفادات سے بلند قومی نصب العین کے لیے سب سے زیادہ پڑھی لکھی ٹیم جماعت اسلامی نے میدان میں اتار دی ہے بیس کیمپ کے حریت پسند عوام کی تائید سے موثر پارلیمانی رول حاصل کریں گے انہوں نے کہاکہ 73سال سے پارٹیاں اور چہرے بدل بدل کو عوام کو لوٹا جارہا ہے ان کے بنیادی مسائل کے حل کی بجائے ان میں اضافہ ہورہا ہے نوجوان ڈگریاں ہاتھوں میں تھامے در در کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں جب تک دیانتدار اور اہل قیادت منتخب نہیں ہو گی مسائل حل نہیں ہوں گے تمام مسائل کا حل قرآن وسنت کے نظام میں مضمر ہے اور اسی نظام کے نفاذ کے لیے جماعت اسلامی جدوجہد کررہی ہے انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت کی طرف سے انتخابات میں مداخلت سے کشمیریوں کا پاکستان کے ساتھ قلبی اور روحانی تعلق کمزور ہو گا وفاقی حکومت انتخابات میں مداخلت سے باز رہے اور یہاں کے عوام کو اپنی مرضی سے نمائندے منتخب کرنے دے۔