{AF}
سیاسی وفاداریاں کی خرید و فروخت ملک کی نظریاتی اساس کو ٹھیس پہنچا رہی ہے،محمد تنویر انور خان{/AF}
باغ(پ ر) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے سیکرٹری جنرل محمد تنویر انور خان نے کہا ہے کہ سیاسی وفاداریاں تبدیل کرنے کا کلچر جس طرح آزادکشمیر میں جس قدرپروان چڑھاگیا ہے اس سے نظریاتی بنیادوں پر بننے والے سیاسی کردار کی جڑوں کو کھوکھلا کردیا ہے،سیاسی وفاداریاں تبدیل کرنے کی موجودہ روش کی حوصلہ شکنی نہ کی گئی تو خدا نہ خواستہ یہ کلچر تحریک آزادی کشمیر اور مسئلہ کشمیر کے تناظر میں یہ انداز سیاست ملکی مفادات کے لیے تباہ کن ثابت ہو سکتا ہے،سیاسی وفاداریاں کی خرید و فروخت ملک کی نظریاتی اساس کو بھی ٹھیس پہنچا رہی ہے جو بالاخر ملک کی جغرافیائی سرحدوں کو بھی ہلا دے گی،مفادات کی یہ جنگ جمہوری عمل اور سیاسی شعور کے لیے زہر قاتل ہے اور آنے والی نسلوں کے لیے ایک کھوکھلا معاشرہ ترتیب دے گی جس کی وجہ سے ہم باحیثیت قوم بین الاقوامی سطح پر ہمارا امیج بے توقیر ہو جائے گا ان خیالات کااظہار انہوں نے کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا،تنویر انور خان کا کہنا تھا کہ انتخابی عمل حکومتوں کی تبدیلی کے ساتھ ساتھ نئی نسل کی سیاسی تربیت کا بھی ذریعہ بنتے ہیں لیکن بد قسمتی سے جو کردار سیاسی وفادارویوں کی خریدو فروخت کا بازار گرم کیے ہوئے ہیں جس سے نئی نسل پر تباہ کن نفسیاسی اثرات مرتب ہو رہے ہیں اور نظریاتی بنیادوں وجود میں آنے والے خطے کی نظریاتی اساس کو کھوکھلا کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ موجودہ سیاسی وفاداریوں کے بدلتے ہوئے کلچر کی حوصلہ شکنی نہ کی گئی تو ہمارا سیاسی اور جمہوری عمل تباہ ہو کررہ جائے گا جس سے ملکی سرحدوں کا وجود برقرار رکھنا بھی مشکل ہو جائے گا،سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی تنویر انور خان نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اسلام کے نام پر حاصل کیے گئے خطے کی نظریاتی اساس کو بچانے کے لیے نام نہاد سیاسی مداریوں کے چنگل میں نہ پھنسیں اور تابناک ماضی اور نظریہ رکھنے والی جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔