{AF}
تقریروں سے نہیں عملی اقدامات سے کشمیر آزاد ہو گا،ڈاکٹر خالد محمود خان{/AF}
منگ(پ ر) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ تقریروں سے نہیں عملی اقدامات سے کشمیر آزاد ہو گا ہندوستان کی نظریں مظفرآباد اور اسلام آباد کی طرف لیکن اسلام آباد کے حکمرانوں کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے،نریندرمودی کے 5اگست کے اقدامات کے تو ڑکے لیے جوابی حکمت عملی کا نہ آنا کشمیریوں کے لیے مایوسی کا پیغام ہے،کشمیر کے حصے بخرے کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے،تقسیم کشمیر کی سازشوں کو ناکام بنانے کے لیے عوام جماعت اسلامی کے دست وبازو بنیں،ان خیالات کااظہار انہوں نے انتخابی مہم کے دوران کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر امیر جماعت اسلامی ضلع پونچھ سردار ذوالفقار،امیدوار اسمبلی سردار ارسلان نثار ایڈووکیٹ،قیصر نعیم،عمیر خالد سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہاکہ اسلام آباد کے حکمران ہوش کے ناخن لیں انتخابات میں کسی بھی طرح کی مداخلت کی نہ صر ف مذمت کریں گے بلکہ مزاحمت کریں گے انہوں نے کہاکہ وفاقی وزراء آزادکشمیر کے ماحول کو خراب نہ کریں یہاں پیسے تقسیم کر کے ضمیروں کی منڈیاں لگانے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے،چیف الیکشن کمیشنرضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کروائیں انہوں نے کہاکہ یہ آزادی کا بیس کیمپ ہے 1947ء میں یہاں کے عوام نے ٹوپی دار بندوقوں کے ذریعے ڈوگرہ سامراج کے خلاف جہاد کا اعلان کر کے بڑے خطے کو آزاد کروایا اور بقیہ کشمیر کی آزادی ہم پر فرض اور قرض ہے لیکن جب تک سارا کشمیر آزاد نہیں ہوجاتا اس وقت تک ریاست کے کسی بھی خطے کے سٹیٹس میں تبدیلی مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر متاثر کر ے گا جماعت اسلامی وحدت کشمیر اور حق خودارادیت پر کوئی کمپرمائز نہیں کرے گی انہوں نے کہاکہ عوام جھوٹے نعروں اور وعدوں میں آنے کی بجائے جماعت اسلامی کے دیانتدار قیادت کو منتخب کریں تا کہ عوامی مسائل حل ہوں اور کشمیر کی آزادی کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں انہوں نے کہاکہ یہ خطہ غازیوں اور شہداء کے ورثاء کا خطہ ہے شہداء کے مشن کی علمبردارصرف جماعت اسلامی ہے عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں کرپٹ اور فرسودہ نظام کے خاتمے اور نظام مصطفی کا قیام ہمارا ہدف ہے۔