{AF}
عالمی اسٹبلیشمنٹ کے ایجنڈے کو ناکام بنانے کے لیے عوام جماعت اسلامی کے جرأت مند اور باکردار امیدواران کو ووٹ دیں،ڈاکٹر خالد محمود خان{/AF}
راولاکوٹ(پ ر) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ عالمی اسٹبلیشمنٹ کے ایجنڈے کو ناکام بنانے کے لیے عوام جماعت اسلامی کے جرأت مند اور باکردار امیدواران کو ووٹ دیں،جماعت اسلامی نے متبادل قیادت عوام کے سامنے پیش کر دی جماعت اسلامی بھرپور پارلیمانی نمائندگی حاصل کرے گی،اسلام آباد کے حکمران انتخابات میں مداخلت سے باز رہیں یہ حساس خطہ ہے یہاں پر کسی بھی اقدام سے بیس کیمپ کے عوام کے دلوں میں پاکستان سے محبت کمزور ہو گی ہمارا ریاست پاکستان سے کوئی گلہ نہیں بلکہ حکمرانوں سے ہے پاکستان کے عوام نے ہمیشہ کشمیریوں کی پشتیبانی کی،ان خیالات کااظہار انہوں نے انتخابی مہم کے دوران کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر جماعت اسلامی کے نامز امیدوار اسمبلی حلقہ 4قیوم افسرامیدوار اسمبلی حلقہ 5سجاد انور سمیت دیگر قائدین نے گفتگو کی،اس موقع پر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہاکہ جماعت اسلامی ہی اس خطے میں خوشحالی لاسکتی ہے نوجوانوں کے باعزت روزگار کی فراہمی کے لیے ہر اقدام اٹھائیں گے،73سالہ محرومیوں کے ازالہ کریں دیرینہ مسائل کے حل کے لیے جماعت اسلامی کے پاس بھرپور لائحہ عمل ہے انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی نے اسمبلی کے اندر اور اسمبلی کے باہر عوامی مسائل اور تحریک آزادی کشمیر کے لیے جو کردار ادا کیا وہ تاریخ کا حصہ ہے دولت اور سرمائے کے بل بوتے پر عوام کے ضمیر کی منڈیاں لگانے والوں کا عوام مسترد کریں گے انہوں نے کہاکہ جو لوگ ذاتی مفادات کے لیے ضمیر کا سودا کررہے ہیں وہ کل قومی مفادات کا سودا بھی کرسکتے ہیں عوام درست فیصلہ کریں آزمائے ہوئے چہروں کو مسترد کردیں۔