جماعت اسلامی آزادکشمیر نے شہداء کی امین ہونے کا اپنا تاریخی کردار ادا کیا ہے،ڈاکٹر خالد محمود خان

{AF}dr. khalidجماعت اسلامی آزادکشمیر نے شہداء کی امین ہونے کا اپنا تاریخی کردار ادا کیا ہے،ڈاکٹر خالد محمود خان{/AF}

راولاکوٹ(پ ر) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ یوم شہدائے کشمیر13جولائی 1931ء کوڈوگرہ سامراج نے بدترین ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آذان کی تکمیل کے دوران 22نوجوانوں کو شہید کردیا تھاتحریک آزادی کی بنیاد قراردئیے جانے والے اس واقعے سے لے کر آج تک کشمیری عوام کی قربانیوں کا سلسلہ جاری ہے،قربانیوں کے اس تاریخی دن کی مناسبت سے13جولائی 1974ء کو جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کی بنیاد رکھی گئی جماعت اسلامی آزادکشمیر نے شہداء کی امین ہونے کا اپنا تاریخی کردار ادا کیا ہے شہداء کے مشن کی تکمیل تک اپنی جدوجہد جاری رکھے گی،کئی دہائیوں سے انسانیت سوز مظالم کے باوجود ہندوستان کشمیری عوام کے ناقابل تسخیر جذبے اور جدوجہد آزادی کو دبانے میں ناکام رہا ہے،عالمی برادری کشمیری عوام کی طرف سے کئے جانے والے مسلسل مطالبے پر توجہ نہ دی تو خطے کے امن کو تباہی سے کوئی نہیں بچا سکے گا،ہندوستان نے غیر ذمہ دار مودی فاشسٹ حکومت سے نہتے کشمیری عوام نبرد آزما ہیں،کشمیری عوام کی جدوجہد کو کچلنے کے لیے انسانیت سوز مظالم سمیت بھارت کشمیریوں کی شناخت چھیننے کے لیے نئی آبادکاریوں کے گھناؤنے منصوبوں پر عمل پیرا ہے دنیا کو اس کا نوٹس لینا چاہیے،،ان خیالات کااظہار انہوں نے انتخابی مہم کے دوران بناکھہ میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر امیر جماعت اسلامی ضلع پونچھ و نامزد امیدوار اسمبلی سردار سجاد انور خان،رفعت رشید عباسی،ادریس ترین،سردار محمد ممتاز خان،ڈاکٹر منیم کیانی سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہاکہ ہمارے آباؤاجداد نے 1947ء میں جس مقصد کے حصول کے لیے لازوال قربانیاں پیش کیں آج بھی وہ تشنہ ہے،اسلام کے عادلانہ اور منصفانہ نظام کے قیام اور بقیہ کشمیرکی آزادی ہم پر فرض اور قرض ہے،1947ء میں جو کردار ہمارے آباؤاجداد نے ادا کیا جماعت اسلامی اسی مشن کی تکمیل کے لیے جدوجہدکررہی ہے،73سالوں سے یہاں کے حکمرانوں نے اپنے ذاتی مقاصد کے لیے اداروں کو تباہ کردیا،اخلاقی اور مالی کرپشن کی داستانیں زبان زدعام ہیں ہر5سال بعد پارٹیاں اور چہرے بدل بدل کر عوام کو لوٹا جارہا ہے،عوام باکردار قیادت کو منتخب کریں تا کہ تقسیم کشمیر کی ہرسازش کو ناکام اور خطے کو ماڈل فلاحی ریاست بنایا جاسکے،جماعت اسلامی نے اہل،دیانتدار ٹیم میدان میں اتاری ہے عوام جماعت اسلامی پر اعتماد کریں ان کی دہلیز پر عوامی مسائل حل کریں گے ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہاکہ آزادکشمیر کا الیکشن اہمیت کا حامل ہے یہ آزادی کا بیس کیمپ ہے اسلام آباد کے حکمرانوں کو متنبہ کرتا ہوں کہ گلگت بلتستان کی طرح یہاں کے عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالنے کی کوشش کی گئی تو یہاں کے مجاہد صفت عوام اس کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے،انہوں نے کہاکہ بین الاقوامی اسٹبلشمنٹ کے دباؤ میں آکر ریاست کے سٹیٹس میں تبدیلی کرنے کی کوشش کی تو اس کے خلاف مزاحمت کریں گے جب تک مقبوضہ کشمیر آزاد نہیں ہوجاتا اس وقت تک آزادکشمیر کے سٹیٹس میں کوئی بھی تبدیلی بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے دیرینہ اور اصولی موقف کی نفی ہو گی اور اس سے کشمیر کا ز کو نقصان پہنچے گا۔انہوں نے کہاکہ عوام کے پاس موقع ہے وہ درست قیادت کا انتخاب کریں اور اہل،دیانتدار،باکردار لوگوں کو اسمبلی میں بھیجیں جو عوامی مسائل کے حل اور کشمیرکی آزادی کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر