آزادی کا بیس کیمپ کسی بھی اچھل کود کا متحمل نہیں ہوسکتا،محمود الحسن چودھری

{AF}mehmood ul hassanآزادی کا بیس کیمپ کسی بھی اچھل کود کا متحمل نہیں ہوسکتا،محمود الحسن چودھری{/AF}

کوٹلی(پ ر) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے سابق سیکرٹری جنرل محمود الحسن چودھری نے کہا ہے کہ آزادی کا بیس کیمپ کسی بھی اچھل کود کا متحمل نہیں ہوسکتا،انتخابات کے موقع پر جماعت اسلامی کے علاوہ کسی بھی دیگر جماعت نے کشمیر کے مسئلے پر کوئی واضح جاندار موقف نہیں دیا،اقتدار کی ہوس میں پاکستان کی گندی سیاست کو آزادکشمیر میں نہ پروان چڑھایا جائے،شہداء اور غازیوں کے وارث اس کو یکسر مسترد کرتے ہیں،برادری ازم اور تعصبات کا نعرہ لگا کر لوگوں کو سبز باغ دکھانے والے قومی مجرم ہیں،73سالوں سے برادریوں کے نام پر عوام کو لوٹا گیا،عوام ذاتی مفادات کی خاطر بکنے والوں کو مسترد کریں یہ قومی مفادات کا سودا کرنے سے گریز نہیں کریں گے،جماعت اسلامی تحریک آزادی کشمیر کی پشتیبان تقسیم کشمیر کی کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دے گی،ان خیالات کااظہار انہوں نے انتخابی مہم کے دوران کارنر میٹنگز اور دریں اثناء یوم شہدائے کشمیر کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،محمود الحسن چودھری نے کہاکہ سرمائے اور دولت کے بل پر سیاسی کارکنوں کا استحصال کرنے والے عوام کے دشمن ہیں انہیں عوامی مسائل سے کوئی سروکار نہیں ایک طرف مقبوضہ کشمیر میں 2سال سے مکمل لاک ڈاؤن ہندوستان کشمیریوں کی شناخت ختم کرنے کے لیے 370اور 35Aکا خاتمہ کر چکا جبکہ بیس کیمپ کو اس موقع پر جاندار کردار اداکرنا چاہیے تھا لیکن بیس کیمپ میں اقتدار کا کھیل جاری ہے انہوں نے کہاکہ پاکستان سے تشریف لانے والے وفاقی وزراء کو مسئلہ کشمیر کو سرے سے کوئی علم نہیں یہ المیہ ہے کہ ایسے لوگ کو وزارت امور کشمیر کا قلمدان دیا گیا جو کشمیر کے جغرافیے سے بھی واقف نہیں اور نہ انہیں مسئلہ کشمیر سے آگاہی حاصل ہے بیس کیمپ کے عوام ووٹ کی پرچی سے جماعت اسلامی کی باکردار پڑھی لکھی قیادت کو کامیاب کروئے تا کہ تقسیم کشمیر کے ایجنڈے کو ناکام بنایا جائے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر