{AF}
مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی بھرپور حمایت حاصل ہے،نورالباری {/AF}
مانسہرہ(پ ر) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے مرکزی نائب امیر و نامزد امیدوار اسمبلی ایل اے 45ویلی 6نورالباری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی بھرپور حمایت حاصل ہے،منکرین قرآن اور مہاجرین کے نام لوٹ مار کرنے والوں کو عوام 25جولائی کو مسترد کردیں گے،مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے غیر مشروط میری حمایت کردی ان کا شکر گزار ہوں،مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے کارکنان ضمیر خریدنے اور کروڑوں میں ووٹ بیچنے والے کو ہمیشہ کے لیے رخصت کردیں گے،ویلی 6کے وسائل چند من پسند افراد میں تقسیم کیے گئے منصوبوں میں بڑے پیمانے پر کرپشن کر کے ذاتی بینک بیلنس میں اضافہ کیا گیا کشمیری مہاجرین بے یارومدد گار ہیں ہم 73سالہ محرومیوں کا ازالہ کریں گے،ان خیالات کااظہار انہوں نے مانسہر میں انتخابی مہم کے دوران کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کیا،نورالباری نے کہاکہ جماعت اسلامی نے اپنی بساط کے مطابق مہاجرین کی ہر مشکل گھڑی میں خدمت کی،تعلیم،صحت کے میدان میں ہماری خدمات تاریخ کا حصہ ہیں،کورونا وباء کے دوران مہاجرین کی سب سے زیادہ خدمت جماعت اسلامی نے کی جو لوگ آج عوام کے پاس ووٹ مانگنے کے لیے آرہے ہیں کورونا وباء کے دوران اور پورے 5سال روپوش رہے کس منہ سے مہاجرین کی نمائندگی کا دعویٰ کرتے ہیں،انہوں نے کہاکہ موجودہ ایم ایل اے کا خاندان تقسیم کا شکار ہے آج ماجد خان کی کرپشن اور جعلی سٹیٹ سبجیکٹ کا راز ان کے گھر سے فاش کیا جارہا ہے جو ہم ایک عرصے سے عوام کو بتا رہے ہیں مہاجرین کے وسائل کو غیر مہاجرین کودینے والے کشمیریوں کے لیے کسی طور مخلص نہیں ہیں عوام انہیں مستردکردیں۔