{AF}
عمران خان اپنی پارٹی کے لیے آزادکشمیر میں پاکستان کو متنازعہ نہ بنائیں، عبدالرشید ترابی{/AF}
باغ(پ ر) جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ عمران خان اپنی پارٹی کے لیے آزادکشمیر میں پاکستان کو متنازعہ نہ بنائیں،وزیر اعظم پاکستان کی حیثیت سے انتخابی مہم چلانا ان کے منصف کے مغائر ہے،پاکستان کے قومی قائدین یہاں کی روایات کو سمجھیں وہ اپنے گندے کپڑے شہداء کی مقدس سرزمین پر نہ دھوئیں پاکستان کی گندی سیاست کو آزادکشمیر میں نہ پھیلائیں،ریاست پاکستان ہماری محسن اور پشتیبان ہے جو لوگ یہاں کا ماحول خراب کرنا چاہتے ہیں وہ پاکستان کے بھی دشمن ہیں اور تحریک آزادی کشمیر کے بھی دشمن ہیں بدکلام لوگوں کا آزادکشمیر میں داخلہ بند کریں گے، وفاقی وزراء آزادکشمیر کی روایات اور حساسیت کو سمجھیں،ہم رواداری کے قائل ہیں وفاقی وزراء آزادکشمیر میں بازاری زبان استعمال کریں گے تو درعمل ہو گا،ہاڑی گہل واقعہ کے ذمہ دار علی امین گنڈا پور ہیں عمران خان اس کا نوٹس لیں اور ایسے لوگوں کو آزادکشمیر کا پرامن ماحول خراب کرنے سے باز رکھیں ورنہ اشتعال پیدا ہو گا جس کا یہ خطہ متحمل نہیں ہوسکتا،ان خیالات کااظہار انہوں نے باغ میں کارنر میٹنگز اور دریں اثناء میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ عمران خان اپنے وزراء کو لگام ڈالیں،وزیر اعظم پاکستان اور وزراء آزادکشمیر میں مداخلت سے باز رہیں یہاں کے عوام باشعور ہیں انہیں اپنا فیصلہ کرنے کا موقع فراہم کیاجائے وسطی باغ کے عوام ضمیر فروش نہیں 25جولائی کو سرمایہ داروں کو واپس بھیجیں گے،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ ہاڑی گہل واقعہ پاکستان سے آنے والے مہمانوں کے لیے پیغام ہے کہ ہ محتاط زبان استعمال کریں یہ تحریک آزادی کشمیر کا بیس کیمپ اور حساس خطہ ہے یہاں کے عوام باشعور ہیں وہ کسی سرمائے دار وڈیرے کو مسلط نہیں ہونے دیں گے یہاں کے عوام کو آزادانہ فیصلہ کرنے کا حق دیا جائے۔