{AF}
عالمی استعمار تقسیم کشمیر کے ایجنڈے کی تکمیل کے لیے ایسی اسمبلی چاہتا ہے جو تحریک آزادی کشمیر سے نابلد ہوں،ڈاکٹر خالد محمود خان{/AF}
ہٹیاں بالا(پ ر) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ عالمی استعمار تقسیم کشمیر کے ایجنڈے کی تکمیل کے لیے ایسی اسمبلی چاہتا ہے جو تحریک آزادی کشمیر سے نابلد ہوں،جماعت اسلامی تحریک آزادی کشمیر کی حقیقی پشتیبان،ریاست کی وحدت پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے،کشمیری کسی ضرب تقسیم کو نہیں مانتے،کشمیریوں کی مرضی کے خلاف کوئی فیصلہ مسلط کیا گیا تو مزاحمت کریں گے،آزادکشمیر فتح کرنے والوں کو علم ہونا چاہیے کہ ہمارے آباؤاجداد نے یہ خطہ جہاد کے ذریعے آزاد کروایا کسی نے طشتری میں رکھ کر نہیں دیا،اسلام آباد کے حکمران آزادکشمیر کے پرامن اور بھائی چارے کے ماحول کو خراب نہ کریں اس سے تحریک آزادی کشمیر اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا امیج متاثر ہو گا،ان خیالات کااظہار انہوں نے جماعت اسلامی کے نامزد امیدوار ڈاکٹر مشتاق خان کی انتخابی مہم کے دوران کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر نامز د امیدوار اسمبلی ڈاکٹر مشتاق،پروفیسر شوکت،مولانا عبداللہ،رفعت رشید عباسی,سردار جاوید خان سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہاکہ جماعت اسلامی نے ایسی قیادت عوام کے سامنے پیش کی ہے جس کے دامن پر کوئی داغ نہیں،اجلے کردار کے صاف شفا ف لوگ جب اسمبلی میں جائیں گے تو عوام کے حقیقی مسائل حل کریں گے اور کشمیر کی تقسیم کی ہر سازش کو ناکام بنائیں گے انہوں نے کہاکہ ڈاکٹر مشتاق کا ماضی عوام کے سامنے ہے اہلیان ہٹیاں بالا کے پاس اس سے زیادہ پڑھی لکھی اور صاحب کردار شخصیت موجود نہیں ہے عوام کو درست فیصلہ کرنا ہوگا انہوں نے کہاکہ 25جولائی کو ڈاکٹر مشتاق کامیاب ہوں گے وہ حلقے کے عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کریں گے انہوں نے کہا کہ 73سال سے آزمائے ہوئے چہروں پر اعتماد کسی صورت نہیں کیا جاسکتا عوام جعلی نعروں اور وعدوں میں نہ آئیں جو پہلے عوام کے لیے کچھ نہ کرسکے آگے بھی ان سے کوئی امید نہیں باکردار قیادت صرف جماعت اسلامی کے پاس ہے عوام ہمارا ساتھ دیں عوام کے حقوق کا پہرہ دیں گے اور مسائل حل کریں گے انہوں نے کہا سیز فائر لائن پر ہونے کے باعث یہ حلقہ متاثر رہتا ہے جب بھی لوگ کسی بڑی آزمائش سے دوچار ہوئے ڈاکٹر مشتاق نے ان کی خدمت کی اور خدمت کا یہ سفر جاری ہے اس موقع پر ڈاکٹر مشتاق نے کہاکہ عوام نے جن لوگوں کو آزما لیا اب ان سے نجات حاصل کرنے کے لیے میرا ساتھ دیں کسی موقع پر تنہا نہ پہلے چھوڑا نہ اب چھوڑیں گے۔