الیکشن کمیشن ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کو یقینی بنائے،ڈاکٹر خالد محمود خان

{AF}dr. khalid الیکشن کمیشن ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کو یقینی بنائے،ڈاکٹر خالد محمود خان{/AF}

میرپور(پ ر) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خا ن نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کو یقینی بنائے، چیف الیکشن کمشنر وفاقی وزراء کو انتخابات پر اثر انداز ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے آزادکشمیر میں ان کا داخلہ بند کرے،آزاد کشمیر میں رواداری کے ماحول کو خراب کرنے والوں کو بیس کیمپ کی حساسیت کا ادراک کرنا چاہیے،قومی قائدین بیس کیمپ میں آکر ماحول خراب کرنے کی بجائے ہندوستان کے مظالم کو بے نقاب کریں اور کشمیرکی آزادی کا روڈ میپ دیں،آزادکشمیر کے عوام باشعور ہیں دولت اور سرمائے کے بل بوتے پر اقتدار حاصل کرنے والوں کو مسترد کریں گے،جماعت اسلامی نے صحت،تعلیم اور خدمت کے میدان میں گراں قدر خدمات سر انجام دیں عوام جھوٹے نعروں پر یقین نہ کریں،ان خیالات کااظہار انہوں نے انتخابی مہم کے دوران کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر امیر جماعت اسلامی ضلع میرپور مولانا عتیق الرحمان،امیر جماعت اسلامی جہلم ڈاکٹر قاسم محمود،نامزد امیدوار اسمبلی ذوالقرنین بٹ،پروفیسر بشارت الہٰی،جلال احمد سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا،دریں اثناء ڈاکٹر خالد محمود خا ن نے حلقہ کھڑی کی کور ٹیم کے اجلاس میں شرکت کی اس موقع پر نامزد امیدوار اسمبلی راجہ الطاف،محفوظ اختر،محمد مزمل سمیت دیگر راہنماؤں نے گفتگو کی،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد محمود خا ن نے کہاکہ جماعت اسلامی نے اعلیٰ تعلیم یافتہ اور باکردار متبادل قیادت عوام کے سامنے پیش کر دی ہے جن کا ماضی عوام کے سامنے ہیں جماعت اسلامی کی قیادت کا دامن صاف عوام ہم پر اعتماد کریں 73سالہ محرومیوں کا ازالہ کریں گے،انہوں نے کہاکہ عوام آزمائے ہوئے چہروں اور پارٹیاں بدل بدل لوٹنے والوں کا محاسبہ کریں انہیں عوام کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں،انہوں نے کہاکہ ہم اسلامی نظام کے قیام کے غلبے کی جدوجہد کررہے ہیں جس مقصد کے لیے ہمارے بزرگوں نے قربانیاں دے کر یہ خطہ آزاد کروایا وہ تشنہ تکمیل ہے انہوں نے کہاکہ یہ انتخابات اہمیت کے حامل ہیں بین الاقوامی اسٹبلشمنٹ کے دباؤ پر کشمیر کے سٹیٹس میں تبدیلی کی سازشیں کی جارہی ہیں جماعت اسلامی تقسیم کشمیر کی ہر سازش کو ناکام بنائے گی،وحدت کشمیر اور حق خودارادیت پر کوئی کمپرومائز نہیں کریں گے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر