{AF}
تقسیم کشمیر کی سازشوں کو ناکام بنانے،ریاست کے تشخص اور وقار کی بحالی کے لیے عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں، عبدالرشیدترابی{/AF}
باغ(پ ر) جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر عبدالرشیدترابی نے کہا ہے کہ تقسیم کشمیر کی سازشوں کو ناکام بنانے،ریاست کے تشخص اور وقار کی بحالی کے لیے عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں،دولت کے بل بوتے پر عوام کے ضمیر کی منڈیاں لگانے والوں کو عبرت کا نشان بنائیں گے،سیاسی مسافر کو عوامی تائید سے 25جولائی کو رخصت کریں گے،چہرے بدل بدل کر عوام کو لوٹنے والے عوام کے مسائل کے ذمہ دار ہیں،73سالوں سے قومی وسائل کو لوٹا گیا،عوام میرٹ کی بحالی،بیس کیمپ کے حقیقی کردار کی بحالی، خدمت،تعلیم کے سفر میں ہمارا ساتھ دیں،علاقائی،قبیلائی تعصبات سے بالا تر ہو کر ووٹ دیں، تراز و عدل و دیانت کا نشان ہے وسطی باغ کے تمام قبائل کی مکمل حمایت حاصل ہے 25جولائی کو سرپرائز دیں گے،ان خیالات کااظہار انہوں نے انتخابی مہم کے دوران،کفل گڑھ،سلاخی،داڑا کوٹ،ہاڑی گہل میں کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کیا،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ حلقہ وسطی باغ میں سب سے زیادہ میری خدمات ہیں عوام کے دکھ درد میں ہمیشہ شریک رہا کسی کو وسطی باغ کے مینڈیٹ پر شب خون مارنے کی اجازت نہیں دیں گے، سیاست میں سرمائے کے کلچر کو مسترد نہ کیا گیا تو نریندرمودی اپنے ایجنٹوں کو اسمبلی میں بھیج کر کشمیر کی تحریک کے خاتمے کی سٹمپ لگوائے گا،آزادکشمیر کے عوام کو خبردار کررہے ہیں کہ اگر ووٹ کی پرچی سے ایسے لوگوں کو منتخب کیا جو تحریک آزادی کشمیر کے پس منظر اور حالات کو نہیں سمجھتے تو پھر ریاستی تشخص اور وقار کو ختم کر دیا جائے گا،یہ انتخابات اہمیت کے حامل ہیں بین الاقوامی دباؤ کے نتیجے میں تقسیم کشمیر کے خاکے میں رنگ بھر نے کے لیے کٹھ پتلی اسمبلی تشکیل دے کر ربڑسٹمپ لگوانے کی منظم سازشیں ہو رہی ہیں انہوں نے کہاکہ لوٹوں کو جمع کر کے آزادکشمیر کے تشخص کو مجروع کیا جارہا ہے 1947ء اس خطے کے غیور عوام نے جہاد کے ذریعے یہ خطہ آزاد کرویا بقیہ کشمیرکی آزادی تک ریاست کے سٹیٹس میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی قابل قبول نہیں ہے انہو ں نے کہاکہ وسطی باغ کے عوام باشعور اور بیدار ہیں کسی کو عوامی مینڈیٹ چوری کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔