{AF}
بیس کیمپ کے مجاہد صفت عوام جماعت اسلامی کے باکردار،تعلیم یافتہ امیدواران کے انتخابی نشان ترازو پر مہر لگائیں،ڈاکٹر خالد محمود خان{/AF}
تیتری نوٹ،ہجیرہ(پ ر) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ بیس کیمپ کے مجاہد صفت عوام جماعت اسلامی کے باکردار،تعلیم یافتہ امیدواران کے انتخابی نشان ترازو پر مہر لگائیں،آج کا دن کشمیریوں کے لیے بہت اہم کشمیری عوام کے مستقبل کے فیصلے کرنے کا موقع ہے جماعت اسلامی تحریک آزادی کشمیر کی پشتیبان شہداء کے مقدس لہو ہم پر قرض ہے،ان خیالات کااظہار انہوں نے انتخابی مہم کے دوران تیتری نوٹ میں جماعت اسلامی کے نامزد امیدوار اسمبلی سردار ذوالفقار کی انتخابی ریلی اوردریں اثناء ہجیرہ میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر جماعت اسلامی ضلع پونچھ کے نائب امیر سردار نزاکت محمود،نامزد امیدوار اسمبلی پروفیسر ذوالفقار،چوہدری نذیر احمد اصلاحی،راجہ مختار علی خان،حافظ خضر حیات،سمیت دیگر راہنماؤں نے خطاب کیا،ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہاکہ کشمیریوں نے آزادی کے لیے 5لاکھ شہداء پیش کیے ہیں ان کی مرضی کے خلاف کوئی بھی اقدام قابل قبول نہیں ہے وحدت کشمیر اور حق خودارادیت پر کوئی کمپرومائزنہیں کریں گے عوامی تائید سے سرخرو ہوں گے،ریاست کے تشخص اور وقار پر کوئی کمپرومائز نہیں کریں گے انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی نے سیز فائر لائن کے ملحقہ علاقوں میں عوام کی بے لوث خدمت کی ہے قابض ہندوستانی افواج کی فائرنگ سے سول آبادی شدید متاثرہوئی صرف جماعت اسلامی مشکل کی گھڑی میں یہاں کے عوام کے ساتھ کھڑی رہی دیگر کوئی سیاسی جماعت عوام کے دکھ درد میں کسی طور شریک نہ ہوئی جماعت اسلامی اور اس کے کارکنان نے زلزلہ،سیلاب،سیز فائرلائن کے متاثرین اور کورونا وباء کے دوران عوام کی بے لوث خدمت کی،انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی نے سیز فائر لائن پر حلقہ ہونے کی وجہ سے الخدمت کی 4ایمبولینسز یہاں پرخدمات سر انجام دے رہی ہیں ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہاکہ عوام درست فیصلہ کریں پڑھی لکھی قیادت کا انتخاب کریں تا کہ عوامی مسائل حل ہوں اور کشمیر کی آزادی کا خواب پورا ہو۔