جماعت اسلامی خدمت کے مشن کو جاری رکھے گی،ڈاکٹر خالد محمود خان

{AF}dr. khalidجماعت اسلامی خدمت کے مشن کو جاری رکھے گی،ڈاکٹر خالد محمود خان{/AF}

راولاکوٹ(پ ر) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی خدمت کے مشن کو جاری رکھے گی،دولت،سرمائے 3حکومتوں کی مداخلت کے باوجود جماعت اسلامی کے کارکنان استقامت کے ساتھ میدان میں موجود رہے کارکنان جماعت اپنی بساط کے مطابق ہر ممکن جدوجہد کی عوام تک اللہ کے دین کی دعوت پہنچائی،جماعت اسلامی اللہ کے دین کے قیام اور غلبے کی جدوجہد اور وحدت کشمیر پر کوئی آنچ نہیں آنے دے گی،ان خیالات کااظہار انہوں نے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہاکہ انتخابات میں مداخلت اور وسائل سے ضمیر خرید کر آزادکشمیر کے ماحول کو خراب کیا گیا جو کسی طور بھی درست نہیں یہ آزادی کا بیس کیمپ ہے یہاں ضمیروں کی منڈیاں لگا ہمارے آباؤاجداد کی روایات کو پامال کیا گیا جس مقصد کے حصول کے لیے یہ خطہ آزاد کرایا تھا یہاں اسلام کے عادلانہ اور منصفانہ نظام کا قیام اور بقیہ کشمیرکی آزادی تھا وہ تشنہ تکمیل ہے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی عوام کی خدمت کا سفر جاری رکھے گی ہمارے کارکنان نے مشکل کی ہر گھڑی میں قوم کی خدمت کی ہے انہوں نے کہاکہ تقسیم کشمیر کے حوالے سے جو شکوک و شہبات پائے جارہے ہیں جماعت اسلامی اس کی راہ میں رکاوٹ بنے گی اور جب تک مقبوضہ کشمیر آزاد نہیں ہو جاتا اس وقت تک ریاست کے سٹیٹس میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی قابل قبول نہیں،کشمیریوں نے 19جولائی 1947ء کو اپنی منزل پاکستان کو قراردیا تھا جب تک مقبوضہ کشمیر آزاد نہیں ہوجاتا اس وقت تک ریاست کے سٹیٹس کوچھیڑنا اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مغائر اور پاکستان کے دیرینہ موقف کی نفی ہے جماعت اسلامی وحدت کشمیر اور حق خودارادیت پر کوئی کمپرومائز نہیں کرے گی۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر