انتخابات میں دولت اور سرمائے کے بل بوتے پر ضمیروں کی منڈیاں لگا کر خطے کو بے توقیر کیا گیا جو آنے والی نسلوں کے لیے تباہ کن ہے،محمدتنویر انور خان

{AF}Tanveer Khanانتخابات میں دولت اور سرمائے کے بل بوتے پر ضمیروں کی منڈیاں لگا کر خطے کو بے توقیر کیا گیا جو آنے والی نسلوں کے لیے تباہ کن ہے،محمدتنویر انور خان{/AF}

اسلام آباد(پ ر) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے سیکرٹری جنرل محمدتنویر انور خان نے کہا ہے کہ انتخابات میں دولت اور سرمائے کے بل بوتے پر ضمیروں کی منڈیاں لگا کر خطے کو بے توقیر کیا گیا جو آنے والی نسلوں کے لیے تباہ کن ہے،آزادکشمیر میں پیسے کی ریل پیل نے تحریک آزادی کشمیر کے بیس کیمپ کی ساکھ کو بری طرح متاثر کیا جو تحریک آزادی کشمیر کے تناظر میں تباہ کن ہے،جماعت اسلامی کے 30امیدواران اسمبلی انقلابی منشور کے ساتھ میدان میں ڈٹے رہے عوام نے ہماری قیادت پر اعتماد کیا جماعت اسلامی خدمت کے سفر کو جاری رکھے گی،ان خیالات کااظہار انہوں نے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،تنویر انور خان نے کہاکہ جماعت اسلامی نظام کی تبدیلی کے لیے جدوجہد کررہی ہے آزادکشمیر میں میرٹ کی بالادستی،تعلیم صحت کے میدان میں اپنی خدمات کو جاری رکھے گی انہوں نے کہاکہ نئے سرے سے بہترین حکمت عملی مرتب کر کے جلد کارکنان کے سامنے پیش کریں گے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر