ہندوستان تحریک آزادی کشمیر کو ختم کرنے کے لیے جماعت اسلامی مقبوضہ کشمیر کے خلاف کریک ڈاؤن کررہاہے،شیخ عقیل الرحمان ایڈووکیٹ

{AF}sheikh aqeel ur rehmanہندوستان تحریک آزادی کشمیر کو ختم کرنے کے لیے جماعت اسلامی مقبوضہ کشمیر کے خلاف کریک ڈاؤن کررہاہے،شیخ عقیل الرحمان ایڈووکیٹ{/AF}

مظفرآباد(پ ر) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے مرکزی نائب امیر شیخ عقیل الرحمان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ہندوستان تحریک آزادی کشمیر کو ختم کرنے کے لیے جماعت اسلامی مقبوضہ کشمیر کے خلاف کریک ڈاؤن کررہاہے حکومت پاکستان ہندوستان کی غنڈہ گردی کے خلاف آواز بلند کرے،فلاح عام ٹرسٹ کے زیر اہتمام دینی تعلیمی اداروں کو15اضلاع میں بند کردیا جبکہ فلاح عام ٹرسٹ کے ذمہ داران کے گھروں میں چھاپے مار کر لوٹ مار اور حراساں کیا گیا ہے ہم اس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں،حکومت آزادکشمیر اس اہم مسئلے کی سنگینی کو سمجھتے ہوئے اقدامات کرے،ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی اقامت دین اور تحریک آزادی کشمیر کے لیے جدوجہد کررہی ہے ہندوستان نے پہلے جماعت اسلامی پر پابندی عائد کی اور اس کی ساری قیادت اور 5ہزار فعال کارکنان کو ہندوستان کی دور دراز جیلوں میں بند کررکھا ہے جہاں انہیں اپنے عزیزوں سے ملاقات تک کی بھی اجازت نہیں ہے انہوں نے کہاکہ عالمی امن کے ٹھیکیدار مقبوضہ کشمیر میں دینی تعلیمات کے فروغ اور دین کے معاملات میں مداخلت پر چپ کا روزہ توڑیں اور ہندوستان پر دباؤ بڑھائے کہ وہ ان اوچھے ہتھکنڈوں سے باز رہے یہ بنیادی انسانی حقوق کا مسئلہ ہے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر