ایڈہاک ملازمین کی مستقل تقرری میرٹ کا قتل عام ہے جماعت اسلامی قبول نہیں کرے گی،ڈاکٹر خالد محمود خان

{AF}dr. khalidایڈہاک ملازمین کی مستقل تقرری میرٹ کا قتل عام ہے جماعت اسلامی قبول نہیں کرے گی،ڈاکٹر خالد محمود خان{/AF}

اسلام آباد(پ ر) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ ایڈہاک ملازمین کی مستقل تقرری میرٹ کا قتل عام ہے جماعت اسلامی قبول نہیں کرے گی،ایڈہاک ملازمین جو کئی سالوں سے کام کررہے ہیں ان کو پبلک سروس کمیشن اور این ٹی ایس کے عمل سے گزارنا حکومت کی ذمہ داری تھی یہ حکومت کی نااہلی ہے کہ وہ ان ملازمین کو ٹیسٹ کے عمل سے گزارے بنا مستقل کردیا،ایڈہاک ملازمین کی تقرریوں سے پڑھے لکھے نوجوانوں کی حق تلفی ہوئی ہے ظلم اور ناانصافی پر مبنی معاشرے قائم نہیں رہ سکتے،حکومت نے ایڈہاک ملازمین کو مستقل کر کے این ٹی ایس کے ذریعے میرٹ کی بحالی کی جونیک نامی کمائی تھی اس پر بھی پانی پھیر دیا،ان خیالات کااظہار انہوں نے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہاکہ حکومت اس قانون پر نظر ثانی کرے میرٹ کے نظام کو بحال کرے جو ملازمین 40کی عمر کی حد کو کراس کرچکے ہیں ان کے لیے پبلک سروس کمیشن اور این ٹی ایس کے ذریعے امتحان لینے کا موقع فراہم کرے اگر وہ ٹیسٹ پاس کرتے ہیں تو ان کو مستقل کیا جائے،انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی نے ہمیشہ خیر کے کاموں میں تعاون کیا ہے اور جہاں خرابی یا میرٹ کی پامالی محسوس کی اس کی نشان دہی کی ہے انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی میرٹ کی بحالی کی جنگ لڑرہی ہے قبل ازیں بھی جب میرٹ پامال کر کے حکومت نے تقرریاں عمل میں لائی تھیں تو جماعت اسلامی نے عدالت میں ان غیر قانونی تقرریوں کو چیلنج کیا تھا عدالت عالیہ نے جماعت اسلامی کے حق میں فیصلہ دیا تھا انہوں نے حکومت کو خبردار کیا کہ وہ میرٹ کی پامالی سے باز رہے تا کہ ہزاروں پڑھے لکھے نوجوانوں کی حق تلفی نہ ہوانہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی کسی قیمت پر میرٹ کی پامالی کو نہ برداشت کرے گی اور نہ قبول کرے گی۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر