عبدالرشید ترابی کا حکومت کی جانب سے ایڈہاک ملازمین کی مستقل تقرریوں پرشدید تحفظا ت کااظہار

{AF}abdul rasheed turabiعبدالرشید ترابی کا حکومت کی جانب سے ایڈہاک ملازمین کی مستقل تقرریوں پرشدید تحفظا ت کااظہار {/AF}

مظفرآباد(پ ر) جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر و چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی عبدالرشید ترابی نے حکومت کی جانب سے ایڈہاک ملازمین کی مستقل تقرریوں پرشدید تحفظا ت کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس قانون ساز ی کا حصہ نہیں بن سکتے حکومت اس بل کے حوالے سے ہزاروں تعلیم یافتہ نوجوانوں،وکلاء برادری،سول سوسائٹی کے تحفظات ہیں ایسی ہی قانون ساز ی 1992ء میں کی گئی تھی جس کے خلاف ہماری قانونی چارہ جوئی کے نتیجے میں اعلیٰ عدالتوں نے اسے آئین سے مغائر قرار دیتے ہوئے کالعدم قراردیا تھا یہ قانون سازی بھی کالعدم ہوسکتی ہے،ان خیالات کااظہار انہوں نے اسمبلی سیشن سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے حکومت کو خبردار کیا ہے کہ ایسی قانون سازی سے گریز کریں جس سے میرٹ کا قتل ہوتا ہو،معاشرے اور ریاستیں میرٹ اور عدل پر قائم رہتی ہیں جہاں حق تلفی اور ظلم کا نظام ہو وہ معاشرے اور ریاستیں قائم نہیں رہ سکتیں، عبدالرشید ترابی نے کہاکہ موجود حکومت کی این ٹی ایس اور شفاف پبلک سروس کمیشن کے ذریعے تقرریوں کے دعوے کی ساکھ بھی متاثر ہوگئی اس قانون سازی سے پبلک سروس کمیشن جیسا آئینی ادارہ بھی بے وقار ہوجائے گا اس بل کے حوالے سے اپوزیشن کے تحفظات دور کیے جائیں یہ بھی واضح کیا کہ ایسی قانون سازی میں ہمارے اختلاف کو ریکارڈ کا حصہ بنایا جائے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر