جماعت اسلامی ریاست کی خوشحالی کا ایجنڈا لے کر نکلی ہے عوام ہمارا ساتھ دیں،محمدتنویر انور خان

{AF}Tanveer Khanجماعت اسلامی ریاست کی خوشحالی کا ایجنڈا لے کر نکلی ہے عوام ہمارا ساتھ دیں،محمدتنویر انور خان{/AF}

اسلام آباد(پ ر) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے سیکرٹری جنرل محمدتنویر انور خان نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی ریاست کی خوشحالی کا ایجنڈا لے کر نکلی ہے عوام ہمارا ساتھ دیں بنیادی مسائل 5سالوں میں حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ، جماعت اسلامی نظام کی تبدیلی کے لیے جدوجہد کررہی ہے ،فرسودہ نظام اور کرپٹ قیادت کے ہوتے ہوئے ہمارے مسائل حل نہیں ہوسکتے ،تقسیم کشمیر کی کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے ،ریاست کے نوجوان اپنا حق لینا جانتے ہیں میرٹ کا قتل عام کسی صورت برداشت نہیں کریں گے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہاکہ آزاد خطہ وسائل سے مالا مال ہے اگر یہاں کے وسائل کو درست انداز میں استعمال کیا جاتا تو یہ ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا ہوتا بدقسمتی سے یہاں کے عوام پر مسلط حکمرانوں نے ہمیشہ اپنے ذاتی مفادات کو ترجیح دی ،اپنا بینک بیلنس بنانے والوں کو عوام کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں ہے انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی پوری قوت کے ساتھ میدان میں موجود ہے کشمیرکی آزادی اور آزاد خطے میں نظام کی اصلاح ہمارا ایجنڈا ہے انہوں نے کہا کہ کوئی بھی ایسا حل جو کشمیریوں کی مرضی کے خلاف ہو کسی صورت قبول نہیں کرنے دیں اگر تقسیم کشمیر کی سازش کی گئی تو جماعت اسلامی عوامی قوت سے اس سازش کو ناکام بنا دے گی ۔انہوں نے کہاکہ نوجوان انتخابات میں آگے بڑھ کر جماعت اسلامی کی مخلص ،دیانتدار اور پرعزم قیادت کو کامیاب بنائیں ہم نوجوانوں کے تمام مسائل حل کریں گے ان کے باعزت روزگار کے لیے بلا سود قرض فراہم کریں گے تا کہ نوجوان ڈگریاں ہاتھوں میں لے کر در در کی ٹھوکریں کھانے کی بجائے خود کفالت کی جانب گامزن ہوں۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر